Skip to content

ایک عورت کو نفاس کے دو مہینے کے بعد، جب کہ وہ پاک ہو گئی تھی، خون کے چھوٹے چھوٹے نقطے دکھائی دینے لگے، ایسے میں کیا وہ روزہ اور نماز چھوڑے گی یا کیا کرے گی؟

السؤال

سوال 1 :

ایک عورت کو نفاس کے دو مہینے کے بعد، جب کہ وہ پاک ہو گئی تھی، خون کے چھوٹے چھوٹے نقطے دکھائی دینے لگے، ایسے میں کیا وہ روزہ اور نماز چھوڑے گی یا کیا کرے گی؟

س24: امرأةٌ بعد شهرين من النّفاس، وبعد أن طهرت بدأت تجد بعض النّقاط الصغيرة من الدم، فهل تفطر، ولا تصلّي؟ أو ماذا تفعل؟

الجواب

جواب 1 :

حیض اور نفاس کے سلسلے میں عورتوں کو بے شمار پریشانیوں کا سامنا ہے، ان پریشانیوں کا ایک سبب حمل اور حیض کو روکنے والی گولیاں ہیں، پہلے لوگ ان ڈھیر ساری پریشانیوں کو جانتے تک نہ تھے۔

یہ صحیح ہے کہ کچھ پریشانیاں تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانے، بلکہ عورتوں کے وجود کے زمانے ہی سے موجود رہی ہيں، لیکن ان کی یہ کثرت کہ انسان ان کو دور کرنے کے راستے ڈھونڈنے کے معاملے میں لاچار دکھنے لگے، افسوس ناک ہے۔

لیکن عام قاعدہ یہ ہے کہ عورت جب پاک ہو جائے اور حیض و نفاس سے مکمل پاکی کا اسے یقین ہو جائے -حیض سے پاکی سے میری مراد ہےسفید پانی کا نکلنا، جسے عورتیں پہچانتی ہیں- تو پاک ہونے کے بعد مٹیالے یا زرد رنگ کا جو پانی یا نقطہ یا رطوبت نظر آئے، تو وہ حیض نہیں ہے، اس لیے اس کی وجہ سے نماز پڑھنا اور روزہ رکھنا ممنوع نہیں ہوگا اور اس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان ہم بستری بھی ممنوع نہیں ہوگی، کیوں کہ یہ حیض نہیں ہے۔

ام عطیہ کہتی ہیں : ہم زرد رنگ اور مٹیالے رنگ کے پانی کو کچھ نہیں سمجھتے تھے، اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے، امام ابوداود نے اس حدیث میں یہ زیادتی روایت کى ہے: طہر کے بعد۔ اوراس کی سند صحیح ہے۔

اس بنیاد پر ہم کہتے ہیں : یقینی طور پر حاصل ہونے والے طہر کے بعد نکلنے والی یہ ساری چیزیں عورت کو نہ تو نقصان پہنچاتی ہیں، نہ اسے نماز روزے سے روکتی ہیں اور نہ میاں بیوی کے درمیان ہم بستری سے مانع ہیں۔ بس اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ طہارت کو دیکھنے کے معاملے میں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے۔

کیوں کہ کچھ عورتیں خون سوکھتے ہی پاک ہونے کا انتظار کیے بنا غسل کر لیتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ صحابیات ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس کرسف یعنی خون ملی ہوئی روئی بھیج دیا کرتیں تو وہ کہتیں : اس وقت تک انتظار کرو، جب تک سفید رنگ کا پانی دیکھ نہ لو۔

ﺟ24: مشاكل النّساء في الحيض والنّفاس بحرٌ لا ساحل له، ومن أسبابه: استعمال هذه الحبوب المانعة للحمل والمانعة للحيض، وما كان الناس يعرفون مثل هذه الإشكالات الكثيرة،

صحيحٌ أن الإشكال ما زال موجودًا من بعثة الرسول ﷺ، بل منذ وجد النّساء، ولكن كثرته على هذا الوجه الذي يقف الإنسان حيران في حلّ مشاكله أمرٌ يؤسف له.

ولكن القاعدة العامة: أن المرأة إذا طهرت، ورأت الطّهر المتيقن في الحيض وفي النّفاس -وأعني بالطّهر في الحيض: خروج القصة البيضاء، وهو ماءٌ أبيض تعرفه النّساء- فما بعد الطّهر من كدرةٍ، أو صفرةٍ، أو نقطةٍ، أو رطوبةٍ، فهذا كلّه ليس بحيضٍ، فلا يمنع من الصلاة، ولا يمنع من الصّيام، ولا يمنع من جماع الرجل لزوجته؛ لأنه ليس بحيضٍ، قالت أمّ عطية:

«كُنَّا لَا نَعُدُّ الصُّفْرَةَ وَالْكُدْرَةَ شَيْئًا»

أخرجه البخاريّ[1]، وزاد أبو داود [2]:

«بَعْدَ الطُّهْرِ»

وسنده صحيحٌ.

[6] كتاب الحيض، باب الصفرة والكدرة في غير أيام الحيض (326).

[7] كتب الطهارة، باب في المرأة ترى الصفرة والكدرة بعد الطهر (307).

وعلى هذا نقول: كلّ ما حدث بعد الطّهر المتيقن من هذه الأشياء فإنها لا تضرّ المرأة، ولا تمنعها من صلاتها وصيامها ومباشرة زوجها إياها، ولكن يجب ألّا تتعجل حتى ترى الطّهر؛

لأن بعض النّساء إذا جف الدم عنها بادرت، واغتسلت قبل أن ترى الطّهر،

ولهذا كان نساء الصحابة يبعثن إلى أمّ المؤمنين عائشة رضي الله عنها بالكرسف، يعني: القطن فيه الدم، فتقول لهن:

«لَا تَعْجَلْنَ حَتَّى تَرَيْنَ القَصَّةَ البَيْضَاءَ»[3].

[8] أخرجه البخاري معلقًا، كتاب الحيض، باب إقبال الحيض وإدباره.