جب عورت فجر کے ٹھیک بعد پاک ہو تو کیا وہ اس دن روزہ رکھے گی یا اسے اس دن کا روزہ قضا کرنا پڑے گا؟
السؤال
سوال 1 :
جب عورت فجر کے ٹھیک بعد پاک ہو تو کیا وہ اس دن روزہ رکھے گی یا اسے اس دن کا روزہ قضا کرنا پڑے گا؟
س1: إذا طهرت الـمرأة بعد الفجر مباشرةً فهل تمسك وتصوم هذا اليوم، ويكون يومها لها، أو عليها قضاء ذلك اليوم؟
الجواب
جواب 1 :
جب عورت فجر طلوع ہونے کے بعد پاک ہو تو اس دن روزہ رکھے گی یا نہيں، اس کے بارے میں علما کے دو اقوال ہیں :
پہلا قول : اسے اس دن کا باقی حصہ روزہ توڑنے والی چیزوں سے دور رہنا پڑے گا، لیکن اس کا روزہ شمار نہيں ہوگا، اسے قضا کرنی پڑے گی، یہی امام احمد کا مشہور مذہب ہے۔
دوسرا قول : اسے اس دن کا باقی حصہ روزہ توڑنے والی چیزوں سے احتراز نہيں کرنا ہے،کیوں کہ وہ ایسا دن ہے جس میں اس کا روزہ رکھنا درست نہيں ہے، اس لیے کہ اس کے ابتدائی حصے میں وہ روزے کی اہل نہیں تھی، لہذا جب اس دن روزہ رکھنا درست نہيں ہے، تو روزہ توڑنے والی چیزوں سے احتراز کرنا بے سود ہے، دراصل یہ وقت اس کے حق میں محترم نہيں ہے، کیوںکہ دن کے آغاز میں نہ صرف یہ کہ اسے روزہ نہ رکھنے کا حکم تھا، بلکہ اس کے لیے روزہ رکھنا حرام تھا۔
جب کہ شرعی روزہ اللہ کی عبادت کے طور پر طلوع فجر سے غروب آفتاب تک روزہ توڑنے والی چیزوں سے بچنے کا نام ہے۔
یہ قول روزہ توڑنے والی چیزوں سے اجتناب کرنا ضروری ہونے والے قول کے مقابلے میں راجح ہے، لیکن دونوں کی رو سے عورت پر اس دن کى روزے کی قضا لازم ہے۔
ﺟ1: إذا طهرت المرأة بعد طلوع الفجر فللعلماء في إمساكها ذلك اليوم قولان:
القول الأول: أنه يلزمها الإمساك بقية ذلك اليوم، ولكنه لا يحسب لها، بل يجب عليها القضاء، وهذا هو المشهور من مذهب الإمام أحمد رحمه الله.
والقول الثاني: أنه لا يلزمها أن تمسك بقية ذلك اليوم؛ لأنه يومٌ لا يصحّ صومها فيه؛ لكونها في أوله حائضًا ليست من أهل الصّيام، وإذا لم يصح لم يبق للإمساك فائدةٌ، وهذا الزمن زمنٌ غير محترمٍ بالنّسبة لها؛ لأنها مأمورةٌ بفطره في أول النهار، بل محرمٌ عليها صومه في أول النهار،
والصوم الشرعيّ: هو الإمساك عن المفطّرات تعبّدًا لله عز وجل من طلوع الفجر إلى غروب الشمس.
وهذا القول -كما تراه- أرجح من القول بلزوم الإمساك، وعلى كلا القولين يلزمها قضاء هذا اليوم.