السؤال
س٢٦: ما آداب الدعاء؟
س26: دعا کے آداب کیا ہیں؟
الجواب
ج:١. البدء بحمد الله والثناء عليه.
- الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم.
- في الحديث عن النبي صلى الله عليه وسلم:
«إذا صليت، فقعدت، فاحمد الله بما هو أهله، وصل عليَّ ثم ادعه»
رواه الترمذي.
- رفع اليدين أثناء الدعاء.
- قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:
«إن ربكم تبارك وتعالى حيي كريم يستحيي من عبده إذا رفع يديه إليه أن يردهما صفرًا»
رواه الترمذي وأبو داود.
- التوبة والاعتراف بالذنب.
- في دعاء موسى عليه السلام:
﴿قَالَ رَبِّ إِنِّي ظَلَمۡتُ نَفۡسِي فَٱغۡفِرۡ لِي فَغَفَرَ لَهُۥٓۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ﴾
[القصص ١٦].
- الإلحاح في الدعاء، يعني إكثاره وتكراره.
- عدم استعجال الإجابة.
- لا تدع بإثم أو قطيعة رحم.
- في الحديث:
«لا يزال يستجاب للعبد ما لم يدع بإثم أو قطيعة رحم، ما لم يستعجل. قيل: يا رسول الله، ما الاستعجال؟ قال: يقول: قد دعوت، وقد دعوت، فلم أر يستجيب لي. فيستحسر عند ذلك، ويدع الدعاء»
رواه البخاري ومسلم.
- خفض الصوت في الدعاء.
- قال تعالى:
﴿ٱدۡعُواْ رَبَّكُمۡ تَضَرُّعٗا وَخُفۡيَةًۚ﴾
[الأعراف: ٥٥].
- حضور القلب أثناء الدعاء.
«ادعوا الله وأنتم موقنون بالإجابة، واعلموا أن الله لا يستجيب دعاء من قلب غافل لاه»
- الإخلاص لله تعالى، وسؤال الله وحده في الشدّة والرخاء.
﴿وَأَنَّ ٱلۡمَسَٰجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدۡعُواْ مَعَ ٱللَّهِ أَحَدٗا﴾
[الجن: ١٨].
- التوسّل إلى الله بأسمائه الحسنى وصفاته.
﴿وَلِلَّهِ ٱلۡأَسۡمَآءُ ٱلۡحُسۡنَىٰ فَٱدۡعُوهُ بِهَاۖ﴾
[الأعراف: ١٨٠].
- استقبال القبلة.
في الحديث:
«فما زال يهتف بربه مادًّا يديه مستقبل القبلة، حتى سقط رداؤه عن منكبيه»
رواه مسلم.
- إطابة المأكل والملبس.
«ثم ذكر الرجل يطيل السفر أشعث أغبر يمد يديه إلى السماء: يا رب يا رب، ومطعمه حرام، ومشربه حرام، وملبسه حرام، وغذي بالحرام، فأنى يستجاب لذلك»
ج- 1- اللہ کی حمد وثنا سے ابتدا کرنا۔
نبیﷺ پر درود بھیجنا
- نبی ﷺ کی حدیث میں ہے:
’’جب تم نماز پڑھ کر (تشہد میں) بیٹھو تو اللہ تعالی کی ایسی حمد بیان کرو جس کا وہ اہل ہے اور مجھ پر درود بھیجو، پھر اس سے دعا مانگو‘‘۔
اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔
- دعا کرتے وقت دونوں ہاتھوں کو اٹھانا۔
چناںچہ نبی ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے:
”بے شک تمہارا رب تعالى بہت حیا والا اور سخی ہے۔ بندہ جب اس کی طرف اپنے ہاتھ اٹھاتا ہے تو اسے حیا آتی ہے کہ انہیں خالی لوٹا دے۔“
ترمذی اور ابوداؤد نے اسے روایت کیا ہے۔
- توبہ اور اپنے گناہ کا اعتراف کرنا۔
- موسیٰ علیہ السلام کی دعا میں آیا ہے:
"پھر دعا کرنے لگے کہ اے پروردگار! میں نے خود اپنے اوپر ظلم کیا، تو مجھے معاف فرما دے۔ لہذا اللہ تعالیٰ نے اسے بخش دیا۔ وه بخشش اور بہت مہربانی کرنے واﻻ ہے۔"
قصص
- کثرت سے اور گریہ وزاری کے ساتھ دعا کرنا۔
- دعا قبول ہو نے کی جلدی میں نہ رہنا۔
- کسی گناہ کی یا کسی رشتہ کو توڑنے کی دعا نہ کرنا۔
ایک حدیث میں آیا ہے:
’’جب تک بندہ گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے اور قبولیت کے معاملے میں جلد بازی نہ کرے، اس کی دعا قبول ہوتی رہتی ہے۔‘‘ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! جلد بازی کرنا کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’وہ کہے: میں نے دعا کی اور میں نے دعا کی اور مجھے نظر نہیں آتا کہ وہ میرے حق میں قبول کرے گا، پھر اس مرحلے میں (مایوس ہو کر) تھک جائے اور دعا کرنا چھوڑ دے۔‘‘
اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
- ہلکی آواز میں دعا کرنا۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
"تم لوگ اپنے پروردگار سے دعا کیا کرو گڑگڑا کر کے بھی اور چپکے چپکے بھی۔"
[الاعراف: ۳۱]
- دعا کرتے وقت دل کو حاضر رکھنا۔
"اللہ سے قبولیت کے کامل یقین کے ساتھ دعا کرو، اور جان رکھو کہ اللہ غافل اور لاپرواہ دل کی دعا قبول نہیں فرماتا۔"
- اللہ تعالى کے لیے اخلاص اور تنگی وفراخی ہر حال میں صرف اللہ ہی سے مانگنا۔
"اور یہ کہ مسجدیں صرف اللہ ہی کے لئے خاص ہیں، پس اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو۔"
جن
- اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ اور صفات کو وسیلہ بنانا۔
"اور اچھے اچھے نام اللہ ہی کے لیے ہیں سو ان ناموں سے اللہ ہی کو موسوم کیا کرو۔"
- قبلہ کی جانب منہ کرنا۔
"چنانچہ آپ قبلہ رخ ہو کر اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے ہوئے مسلسل اپنے رب کو پکارتے رہے، یہاں تک کہ آپ کی چادر آپ کے کندھوں سے گر گئی۔"
امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔
- غذا اور لباس کا پاکیزہ ہونا۔
"پھر آپ نے ایک آدمی کا تذکرہ فرمایا جو لمبا سفر کرتا ہے، پراگندہ حال، گرد و غبار میں اٹا ہوا ہے، اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھاتا ہے (اور کہتا ہے): اے میرے رب! اے میرے رب! حالانکہ اس کا کھانا حرام ہے، اس کا پینا حرام ہے، اس کا لباس حرام ہے اور اس کی پرورش حرام سے ہوئی ہے، تو اس کی دعا کیوں کر قبول ہوگی؟"