میں حج کر رہی تھی کہ مجھے ماہواری آ گئی، لیکن میں نے شرم کی وجہ سے کسی کو نہیں بتایا، چنانچہ نماز پڑھ لی، طواف کیا اور سعی کی، اب مجھے کیا کرنا ہے؟ واضح رہے کہ حیض نفاس کے بعد آیا تھا۔
السؤال
سوال 1 :
میں حج کر رہی تھی کہ مجھے ماہواری آ گئی، لیکن میں نے شرم کی وجہ سے کسی کو نہیں بتایا، چنانچہ نماز پڑھ لی، طواف کیا اور سعی کی، اب مجھے کیا کرنا ہے؟ واضح رہے کہ حیض نفاس کے بعد آیا تھا۔
س57: حججت، وجاءتني الدورة الشهرية، فاستحييت أن أخبر أحدًا، ودخلت الحرم، فصليت، وطفت، وسعيت، فماذا علي، علمًا بأنها جاءت بعد النّفاس؟
الجواب
جواب 1 :
جب کوئی عورت حیض یا نفاس کی حالت میں ہو، تو اس کے لیے نماز پڑھنا جائز نہيں ہے، چاہے وہ مکہ میں ہو، اپنے شہر میں ہو یا کسی اور جگہ میں۔
کیوں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے عورت کے بارے میں فرمایا ہے : "کیا ایسا نہیں ہے کہ عورت جب حیض کی حالت میں ہوتی ہے تو نہ نماز پڑھتی ہے اور نہ روزہ رکھتی ہے؟"
مسلمانوں کا اس بات پر اجماع بھی ہے کہ حائضہ عورت کے لیے روزہ رکھنا اور نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔
اب اس عورت کو، جس نے یہ غلطی کی ہے، اللہ کے حضور توبہ کرنی اور اس سے مغفرت طلب کرنی چاہیے۔
اسی طرح حیض کی حالت میں طواف کرنا بھی صحیح نہیں ہے، البتہ سعی کرنا صحیح ہے، کیوں کہ راجح قول یہ ہے کہ حج میں طواف سے پہلے سعی کرنا جائز ہے۔ بنابريں دوبارہ طواف کرنا واجب ہوگا، کیوں کہ طواف افاضہ حج کا ایک رکن ہے،اس کے بغیر تحلل ثانی پورا نہیں ہوگا۔
اس بنیاد پر یہ عورت اگر شادی شدہ ہے تو اس کا شوہر اس کے ساتھ اس وقت تک ہم بستری نہیں کرے گا جب تک وہ طواف نہ کر لے اور غیر شادی شدہ ہو تو اس کا نکاح اس وقت نہیں کیا جائے گا، جب تک طواف نہ کر لے، اور اللہ تعالی ہی بہتر جاننے والا ہے۔
ﺟ57: لا يحلّ للمرأة إذا كانت حائضًا أو نفساء أن تصلّي، سواء في مكة أو في بلدها أو في أيّ مكانٍ؛ لقول النبيّ ﷺ في المرأة:
«أَلَيْسَ إِذَا حَاضَتْ لَمْ تُصَلِّ، وَلَمْ تَصُمْ؟» [1]،
وقد أجمع المسلمون على أنه لا يحلّ لحائضٍ أن تصوم، ولا يحلّ لها أن تصلّي.
[28] تقدم تخريجه.
وعلى هذه المرأة التي فعلت ذلك، عليها أن تتوب إلى الله، وأن تستغفر ممّا وقع منها.
وأما طوافها حال الحيض فهو غير صحيحٍ، وأما سعيها فصحيحٌ؛ لأن القول الراجح جواز تقديم السعي على الطواف في الحجّ، وعلى هذا فيجب عليها أن تعيد الطواف؛ لأن طواف الإفاضة ركنٌ من أركان الحجّ، ولا يتمّ التحلّل الثاني إلا به.
وبناءً عليه فإن هذه المرأة لا يباشرها زوجها -إن كانت متزوّجةً- حتى تطوف، ولا يعقد عليها النّكاح -إن كانت غير متزوّجةٍ- حتى تطوف، والله تعالى أعلم.