Skip to content

”ہر اچھا کام صدقہ ہے“۔

جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :

”ہر اچھا کام صدقہ ہے“۔

«كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ».

اسے بخاری نے جابر کی حدیث سے اور مسلم نے حذیفہ کی حدیث سے روایت کیا ہے
حديث صحيح
شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ ہر اچھا اور دوسرے کو فائدہ پہنچانے والا قول و عمل صدقہ ہے اور اس میں اجر و ثواب ہے۔

کلمات کے معانی

معروف : المعروف اسم جامع لكل ما فيه نفع للآخرين من قول أو فعل.

حدیث کے بعض فوائد

صدقہ صرف وہ مال ہی نہيں ہے، جو انسان دوسرے کو دیتا ہے، بلکہ انسان کا کیا ہوا ہر اچھا کام، اس کی کہی ہوئی ہر اچھی بات اور دوسروں کو پہنچایا ہوا ہر نفع صدقہ کے دائرے میں آتا ہے۔

اس میں نیک عمل اور ہر ایسے کام کی ترغیب دی گئی ہے، جو دوسروں کے لیے نفع رساں ہو۔

کسی بھی اچھے کام کو حقیر نہيں جاننا چاہیے، خواہ وہ معمولی ہی کیوں نہ ہو۔

حوالہ جات
مزید (6)

صحیح بخاری (8/ 11) (6021).

صحیح مسلم (2/ 697) (1005).

منحة العلام في شرح بلوغ المرام.

لعبد الله الفوزان (10/ 117).

توضيح الأحكام من بلوغ المرام.

للبسام (7/ 341).