Skip to content
سورتوں کی فہرست /

القَلَم

القَلَم is chapter ٦٨ of the Quran and has ٥٢ verses. This page presents it in full in the Uthmani script, with a verse-by-verse translation of its meaning.

52 آیات سورت نمبر ٦٨
آیت پر جائیں
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

نٓۚ وَٱلۡقَلَمِ وَمَا يَسۡطُرُونَ

ن ، قسم ہے قلم کی اور اس کی جو کچھ کہ وه (فرشتے) لکھتے ہیں.

Explanation & meanings · ٣
  1. ن اسی طرح حروف مقطعات میں سے ہے ،جیسے اس سے قبل ص،قاور دیگر فواتحسور گزر چکے ہیں،
  2. قلم کی قسم کھائی، جس کی اس لحاظ سے ایک اہمیت ہے کہ اس کے ذریعے سے کھول کر بیان لکھا جاتا ہے بعض کہتے ہیں کہ اس سے مراد وہ خاص قلم ہے جسے اللہ نے سب سے پہلے پیدا فرمایا اور اسکو تقدیر لکھنے کا حکم دیا۔ چنانچہ اس نے ابد تک ہونے والی ساری چیزیں لکھ دیں (سنن ترمذی)
  3. یسطرون"کا مرجع اصضاب ہیں جس پر قلم کا لفث دلالت کرتا ہے اس لئے کہ آلہ کتاب کا ذکر کاتب کے وجود کو مستلزم ہے مطلب ہے کہ اس کی بھی قسم جو لکھنے والے لکھتے ہیں،یا پھر مرجع فرشتے ہیں جیسے ترجمہ سے واضح ہے۔

مَآ أَنتَ بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ بِمَجۡنُونٖ

تو اپنے رب کے فضل سے دیوانہ نہیں ہے.

Explanation & meanings · ١
  1. یہ جواب قسم ہے، جس میں کفار کے قول کا رد ہے، وہ آپ کو مجنون (دیوانہ) کہتے تھے۔

وَإِنَّ لَكَ لَأَجۡرًا غَيۡرَ مَمۡنُونٖ

اور بے شک تیرے لیے بے انتہا اجر ہے.

Explanation & meanings · ١
  1. فریضہ نبوت کی ادائیگی میں جتنی زیادہ تکلیفیں برداشت کیں اور دشمنوں کی باتیں سنی ہیں اس پر اللہ تعالٰی کی طرف سے نہ ختم ہونے والا اجر ہے۔مَنّ کے معنی قطع کرنے کے ہیں۔

وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٖ

اور بیشک تو بہت بڑے (عمده) اخلاق پر ہے.

Explanation & meanings · ١
  1. خُلُقٍ عَظِیْمٍ سے مراد اسلام، دین یا قرآن ہے مطلب ہے کہ تو اس خلق پر ہے جس کا حکم اللہ نے تجھے قرآن میں یا دین میں دیا ہے۔

فَسَتُبۡصِرُ وَيُبۡصِرُونَ

پس اب تو بھی دیکھ لے گا اور یہ بھی دیکھ لیں گے.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی جب حق واضح ہو جائے گا اور سارے پردے اٹھ جائیں گے اور یہ قیامت کے دن ہوگا بعض نے اسے جنگ بدر سے متعلق فرمایا ہے۔