Skip to content

السؤال

س٢٠: ما أنواع الكِبْرُ المحرم؟

س20: حرام کبر کی کتنی قسمیں ہیں؟

الجواب

ج:١. الكِبْر على الحق، وهو رد الحق وعدم قبوله.

  1. الكِبْرُ على الناس، وهو احتقارهم والاستهانة بهم.

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:

«لا يَدخُلُ الجَنَّةَ مَن كان في قَلبِه مِثْقالُ ذَرَّةٍ مِن كِبْرٍ».

فقال رَجُلٌ: إنَّ الرَّجُلَ يُحِبُّ أن يَكونَ ثَوبُه حسَنًا، ونَعْلُه حسَنةً؟ قال:

«إنَّ اللهَ جَميلٌ يُحِبُّ الجَمالَ، الكِبْرُ: بَطَرُ الحَقِّ، وَغَمْطُ النَّاسِ»

رواه مسلم.

  • بَطَرُ الحَقِّ: رده
  • غَمْطُ النَّاسِ: استحقارهم.
  • الثوب الحسن والنعل الحسن ليس من الكبر.

ج- 1- کبر وغرور کا مظاہرہ کرتے ہوۓ حق سے رو گردانی کرنا اور اسے قبول نہ کرنا۔

  1. لوگوں کے سامنے گھمنڈ کرنا اور انہیں کمتر وحقیر جاننا۔

چناںچہ نبی ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے:

"وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا جس کے دل میں رائی برابر بھی تکبر ہوگا"۔

ایک شخص نے کہا کہ ‏آدمی کو یہ پسند ہوتا ہے کہ اس کے پاس عمدہ لباس اور اچھے جوتے ہوں، تو آپ نے فرمایا:

"اللہ تعالی خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے، تکبر یہ ہے کہ حق کا انکار کیا جاۓ اور لوگوں کو حقیر سمجھا جاۓ"۔

امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔

مذکورہ حدیث میں وارد لفظ "بَطَرُ الحَقِّ" کا معنى ہے: حق انکار کرنا۔

اور حدیث میں وارد لفظ "غَمْطُ النَّاسِ" کا معنى ہے: لوگوں کو حقیر سمجھنا-

اچھے جوتے اور اچھے کپڑے تکبر میں شامل نہیں ہیں۔