Skip to content

حرام فریب کی کچھ قسمیں بتائیں؟

الباب / الفصل
قسم الأخلاق

السؤال

س٢١: ما بعض أنواع الغش المحرم؟

س21: حرام فریب کی کچھ قسمیں بتائیں؟

الجواب

ج:الغش في البيع والشراء، وهو إخفاء عيب السلعة.

  • الغش في تعلم العلم، ومثل ذلك غش الطلاب في الامتحانات.
  • الغش في القول كشهادة الزور والكذب.
  • عدم الوفاء بما تقول وما تتفق به مع الناس.
  • وفي النهي عن الغش: أنَّ رسولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم مرَّ على صُبْرةِ طعامٍ، فأَدخَلَ يدَه فيها، فنالَتْ أصابعُه بَلَلًا، فقال:

«ما هذا يا صاحِبَ الطَّعامِ؟» قال: أصابَتْهُ السَّماءُ يا رسولَ اللهِ. قال: «أفلا جَعَلْتَه فَوقَ الطَّعامِ كَيْ يَراهُ النَّاسُ؟ مَن غَشَّ فليس مِنِّي»

رواه مسلم.

الصُّبْرَة: هي الكَوْمةُ من الطَّعام.

ج- خرید وفروخت میں دھوکہ بازی یعنی سامان کی کمیوں کو چھپانا۔

  • طلب علم کے سلسلہ میں دھوکا دینا جیسے بچوں کا امتحانوں میں چیٹنگ کرنا۔
  • باتوں میں فریب جیسے جھوٹ بولنا اور جھوٹی گواہی دینا۔

اپنی بات کی خلاف ورزی کرنا اور لوگوں کے ساتھ اتفاق کرنے کے بعد اس سے مکر جانا۔

  • دھوکہ اور فریب کی ممانعت کے سلسلہ میں یہ حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک غلہ کے ڈھیر کے پاس آۓ۔ اس میں اپنا ہاتھ ڈالا تو آپ کی انگلیاں تر ہو گئیں۔ لہذا دریافت کیا:

”غلے والے! یہ کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اس پر بارش کا پانی پڑ گیا تھا۔“ فرمایا: ”تو پھر اسے غلے کے اوپر کیوں نہیں رکھ دیا، تاکہ لوگ دیکھ لیتے؟ جس نے دھوکہ دیا، وہ مجھ میں سے نہیں ہے۔“

امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔

مذکورہ حدیث میں وارد لفظ "صبر‏ۃ" کا معنى ہے: غلہ کا ڈھیر۔