Skip to content

جب حیض یا نفاس والی عورت عصر کے وقت پاک ہو، تو کیا اسے عصر کے ساتھ ظہر کی نماز بھی پڑھنی ہے یا صرف عصر کی نماز ہی پڑھنی ہے؟

السؤال

سوال 1 :

جب حیض یا نفاس والی عورت عصر کے وقت پاک ہو، تو کیا اسے عصر کے ساتھ ظہر کی نماز بھی پڑھنی ہے یا صرف عصر کی نماز ہی پڑھنی ہے؟

س12: إذا طهرت الحائض أو النّفساء وقت العصر، فهل تلزمها صلاة الظّهر مع العصر، أو لا يلزمها سوى العصر فقط؟

الجواب

جواب 1 :

اس مسئلے میں راجح قول یہ ہے کہ اسے صرف عصر کی نماز پڑھنی ہے، کیوں کہ ظہر کی نماز واجب ہونے کی کوئی دلیل نہيں ہے اور اصل برئ الذمہ ہونا ہے، نیز اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے :

"جس نے سورج ڈوبنے سے پہلے عصر کی ایک رکعت پا لی اس نے عصر کی نماز پا لی۔"

یہاں آپ نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے ظہر کی نماز بھی پا لی، اگر ظہر کی نماز بھی واجب ہوتی تو آپ ضرور بتا دیتے، دوسری بات یہ ہے کہ اگر عورت کو ظہر کا وقت داخل ہونے کے بعد حیض آئے، تو اسے صرف ظہر کی نماز کی قضا کرنی پڑے گی، عصر کی نماز کی نہيں، حالاں کہ (سفر کے دوران یا کسی مجبوری کے وقت) ظہر کی نماز کو عصر کے ساتھ ملایا جاتا ہے، اس صورت اور اس صورت کے درمیان کوئی فرق نہيں ہے، جس کے بارے میں سوال کیا گیا ہے۔

خلاصۂ کلام یہ ہے کہ اسے صرف عصر کی نماز قضا کرنی ہوگی، نص اور قیاس سے یہی ثابت ہوتا ہے، اسی طرح اگر عورت عشا کی نماز کا وقت نکلنے سے پہلے پاک ہو تو اس پر صرف عشا کی نماز کی قضا لازم ہوگی، مغرب کی نماز کی نہيں۔

ﺟ12: القول الراجح في هذه المسألة: أنه لا يلزمها إلا العصر فقط؛ لأنه لا دليل على وجوب صلاة الظّهر، والأصل براءة الذّمة، ثم إن النبي ﷺ قال:

«مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَ الْعَصْرَ» [1]،

ولم يذكر أنه أدرك الظّهر، ولو كان الظّهر واجبًا لبينه النبيّ ﷺ، ولأن المرأة لو حاضت بعد دخول وقت الظّهر لم يلزمها إلا قضاء صلاة الظّهر دون صلاة العصر، مع أن الظّهر تجمع إلى العصر، ولا فرق بينها وبين الصّورة التي وقع السّؤال عنها.

[2] البخاري، كتاب الصوم، باب الحائض تترك الصوم والصلاة (1951).

وعلى هذا يكون القول الراجح أنه لا يلزمها إلا صلاة العصر فقط؛ لدلالة النصّ والقياس عليها، وكذلك الشأن فيما لو طهرت قبل خروج وقت العشاء، فإنه لا يلزمها إلا صلاة العشاء، ولا تلزمها صلاة المغرب.