Skip to content

کیا رمضان کے دنوں میں حاملہ عورت کے خون اترنے سے اس کے روزے پر فرق پڑے گا؟

السؤال

سوال 1 :

کیا رمضان کے دنوں میں حاملہ عورت کے خون اترنے سے اس کے روزے پر فرق پڑے گا؟

س14: نزول الدم من الحامل في نهار رمضان، هل يؤثّر على صومها؟

الجواب

جواب 1 :

جب کوئی عورت روزے سے ہو اور حیض کا خون آ جائے، تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا، کیوں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے :

"کیا ایسا نہیں ہے کہ عورت جب حائضہ ہو جاتی ہے، تو وہ (حالت حیض) میں نہ نماز پرھ سکتی ہے اور نہ روزہ رکھ سکتی ہے“۔

یہی وجہ ہے کہ اسے ہم روزہ توڑنے والی چیزوں میں سے مانتے ہیں، یہی حال نفاس کا بھی ہے، حیض اور نفاس کا خون آنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

جہاں تک رمضان مہینے کے اندر دن میں حاملہ عورت کے خون آنے کی بات ہے تو اگر وہ حیض کا خون ہو تو وہ غیر حاملہ کے خون کی طرح ہے،یعنی اس سے اس کا روزہ متاثر ہوگا، لیکن اگر خون حیض کا نہ ہو تو روزہ متاثر نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ حاملہ کے خون کو حیض اس وقت مانا جائے گا جب حمل ٹھہرنے کے بعد بھی وہ لگاتار ماہواری کی عادت کے دنوں میں آتا رہے، راجح قول کے مطابق یہ حیض ہے اور اس کے لیے حیض کے احکام ثابت ہوں گے۔

لیکن اگر حمل ٹھہرنے کے بعد خون آنے کا سلسلہ بند ہو جائے اور اس کے بعد خون نظر آنے لگے جو عادت کے دنوں میں نہ ہو، تو اس سے روزے پر اثر نہیں پڑے گا، کیوں کہ یہ حیض کا خون نہیں ہے۔

ﺟ14: إذا خرج دم الحيض والأنثى صائمةٌ فإن صومها يفسد؛ لقول النبيّ ﷺ:

«أَلَيْسَ إِذَا حَاضَتْ لَمْ تُصَلِّ، وَلَمْ تَصُمْ؟» [1]

ولهذا نعدّه من المفطّرات، والنّفاس مثله، وخروج دم الحيض والنّفاس مفسدٌ للصوم.

[3] البخاري، كتاب الصوم، باب الحائض تترك الصوم والصلاة (1951).

ونزول الدم من الحامل في نهار رمضان إذا كان حيضًا فإنه كحيض غير الحامل، أي: يؤثّر على صومها، وإن لم يكن حيضًا فإنه لا يؤثّر.

والحيض الّذي يمكن أن يقع من الحامل هو أن يكون حيضًا مطردًا لم ينقطع عنها منذ حملت، بل كان يأتيها في أوقاتها المعتادة، فهذا حيضٌ على القول الراجح، يثبت له أحكام الحيض.

أما إذا انقطع الدم عنها، ثم صارت بعد ذلك ترى دمًا ليس هو الدم المعتاد، فإن هذا لا يؤثّر على صيامها؛ لأنه ليس بحيضٍ.