Skip to content

السؤال

س۸: ما هي أعياد المسلمين؟

س7: مسلمانوں کی عیدیں کیا کیا ہیں؟

الجواب

ج:عيد الفطر وعيد الأضحى.

لما جاء في حديث أَنَسٍ رضي الله عنه، قَالَ:

قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ الْمَدِينَةَ وَلَهُمْ يَوْمَانِ يَلْعَبُونَ فِيهِمَا، فَقَالَ: «مَا هَذَانِ الْيَوْمَانِ؟»، قَالُوا: كُنَّا نَلْعَبُ فِيهِمَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ:«إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَبْدَلَكُمْ بِهِمَا خَيْرًا مِنْهُمَا: يَوْمَ الْأَضْحَى، وَيَوْمَ الْفِطْرِ»

رواه أبوداود.

وما سواهما من الأعياد فمن البدع.

ج- عید الفطر اور عید الاضحی۔

جیسا کہ انس رضی اللہ عنہ کی حدیث میں آیا ہے، وہ کہتے ہیں:

اللہ کے رسول ﷺ جب مدینہ تشریف لائے تو (دیکھا کہ) اہل مدینہ کے دو دن تھے، جن میں وہ کھیل کود کرتے تھے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ دو دن کیسے ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”ہم دورِ جاہلیت میں ان دنوں میں کھیلا کرتے تھے“۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ نے تمہیں ان دو دنوں کے بدلے ان سے بہتر دو دن عطا فرمائے ہیں: عید الاضحی کا دن اور عید الفطر کا دن“۔

اسے ابوداود نے روایت کیا ہے۔

اور ان کے سوا دیگر عیدیں بدعتوں میں شامل ہیں۔