Skip to content

السؤال

س١١: ما ضد الصبر؟

س11: صبر کی ضد کیا ہے؟

الجواب

ج:- وهو عدم الصبر على الطاعة، وعدم الصبر عن المعصية، والتسخط على الأقدار بالقول أو الفعل.

من صوره:

  • تَمنِّي الموتِ.
  • قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:

«لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ مِنْ ضُرٍّ أَصَابَهُ، فَإِنْ كَانَ لَا بُدَّ فَاعِلًا فَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مَا كَانَتِ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِي، وَتَوَفَّنِي إِذَا كَانَتِ الْوَفَاةُ خَيْرًا لِي»

متفق عليه.

  • ضرْبُ الخُدودِ.
  • شَقُّ الثِّيابِ.
  • نَشْرُ الشُّعورِ.
  • الدُّعاءُ على النفس بالهلاك.
  • قال عليه الصلاة والسلام:

«لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَطَمَ الْخُدُودَ، وَشَقَّ الْجُيُوبَ، وَدَعَا بِدَعْوَى الْجَاهِلِيَّةِ»

رواه البخاري.

  • قال النبي عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ:

«إِنَّ عِظَمَ الْجَزَاءِ مَعَ عِظَمِ الْبَلَاءِ وَإِنَّ اللَّهَ إِذَا أَحَبَّ قَوْمًا ابْتَلَاهُمْ، فَمَنْ رَضِيَ فَلَهُ الرضا، وَمَنْ سَخِطَ فَلَهُ السَّخَطُ»

رواه الترمذي وابن ماجة.

ج- عبادت واطاعت میں صبر نہ کرنا، گناہوں سے بچتے وقت صبر نہ کرنا اور تکلیف دہ تقدیروں پہ بات یا فعل سے ناراضگی کا اظہار کرنا۔

بے صبری کی کچھ شکلیں یوں ہیں:

موت کی تمنا کرنا۔

اللہ کے نبی ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے:

’’تم میں سے کوئی شخص کسی تکلیف کی وجہ سے جو اسے پہنچی ہو، موت کی آرزو نہ کرے۔ اگر اس کے بغیر چارہ نہ ہو تو اس طرح دعا کرے: اے اللہ! تو مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو اور اس وقت مجھے فوت کر دے جب وفات میرے لیے بہتر ہو۔‘‘

صحیح بخاری وصحیح مسلم۔

چہرے پیٹنا۔

کپڑے پھاڑنا۔

بال بکھیرنا۔

خود کو ہلاکت کی بد دعا دینا۔

آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا:

"وہ شخص ہم میں سے نہیں، جس نے رخسار پیٹا، گریبان چاک کیا اور زمانۂ جاہلیت کی طرح بین کیا۔"

(صحیح بخاری)

نبی علیہ الصلاۃ والسلام کا فرمان ہے:

"آزمائش جتنی بڑی ہوتی ہے اسی حساب سے اس کا بدلہ بھی بڑا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم کو پسند فرماتا ہے تو اس کو آزمائش سے دوچار فرماتا ہے۔ چنانچہ جو شخص اس سے راضی رہتا ہے تو اللہ بھی اس سے راضی رہتا ہے اور جو شخص اس سے ناراض ہوتا ہے تو اللہ بھی اس سے خفا ہو جاتا ہے۔"

اسے ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔