اگر حیض یا نفاس والی عورت فجر سے پہلے پاک ہو جائے اور فجر کے بعد غسل کرے، تو اس کا روزہ صحیح ہوگا یا نہیں؟
السؤال
سوال 1 :
اگر حیض یا نفاس والی عورت فجر سے پہلے پاک ہو جائے اور فجر کے بعد غسل کرے، تو اس کا روزہ صحیح ہوگا یا نہیں؟
س7: إذا طهرت الحائض أو النّفساء قبل الفجر، ولم تغتسل إلا بعد الفجر، فهل يصحّ صومها، أو لا؟
الجواب
جواب 1 :
ہاں! حائضہ عورت اگر فجر سے پہلے پاک ہو جائے اور فجر طلوع ہونے کے بعد غسل کرے، تو اس کا روزہ صحیح ہوگا، یہی حال نفاس والی عورت کا بھی ہے۔ کیوں کہ روزے شروع کرتے وقت وہ روزے کی اہل تھی اور وہ اس شخص کی مانند تھی، جس پر غسل جنابت فرض ہو اور وہ فجر طلوع ہونے کے بعد غسل جنابت کرے، ظاہر سی بات ہے کہ اس شخص کا روزہ درست ہوتا ہے۔
کیوں کہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے : "اب تمہیں ان سے مباشرت کی اور اللہ تعالیٰ کی لکھی ہوئی چیز کو تلاش کرنے کی اجازت ہے، تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ فجر کا سفید دھاگہ سیاه دھاگے سے ﻇاہر ہوجائے۔" [سورہ بقرہ : 187]
جب اللہ نے فجر ہونے تک جماع کی اجازت دے دی، تو اس سے یہ لازم آیا کہ غسل فجر طلوع ہونے کے بعد ہی ہوگا، اور عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم اپنی کسی زوجہ سے جماع کی وجہ سے جنبی ہوکر صبح کرتے، جب کہ آپ روزے سے ہوتے۔
یعنی آپ جنابت کا غسل فجر طلوع ہونے کے بعد ہی کرتے۔
ﺟ7: نعم، يصحّ صوم المرأة الحائض إذا طهرت قبل الفجر، ولم تغتسل إلا بعد طلوع الفجر، وكذلك النّفساء؛ لأنها حينئذٍ من أهل الصوم، وهي شبيهةٌ بمن عليه جنابةٌ، إذا طلع الفجر وهو جنبٌ فإن صومه يصحّ؛ لقوله تعالى:
﴿...فَٱلۡـَٰٔنَ بَٰشِرُوهُنَّ وَٱبۡتَغُواْ مَا كَتَبَ ٱللَّهُ لَكُمۡۚ وَكُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكُمُ ٱلۡخَيۡطُ ٱلۡأَبۡيَضُ مِنَ ٱلۡخَيۡطِ ٱلۡأَسۡوَدِ مِنَ ٱلۡفَجۡرِ...﴾
[البقرة:187]،
وإذا أذن الله تعالى بالجماع إلى أن يتبين الفجر لزم من ذلك ألّا يكون الاغتسال إلا بعد طلوع الفجر، ولحديث عائشة رضي الله عنها
«أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ جِمَاعِ أَهْلِهِ وَهُوَ صَائِمٌ» [1].
أي: أنه عليه الصلاة والسلام لا يغتسل عن الجنابة إلا بعد طلوع الصّبح.
[1] البخاري، كتاب الصوم، باب اغتسال الصائم (1931)، ومسلم، كتاب الصوم، باب صحة صوم من طلع عليه الفجر وهو جنب (75) (1109).