نتائج فلٹر کریں
395 کارڈ
الموضوعات
الموضوعات (13)
التصنيف الشرعي
Filter ▾
حجم المحتوى4
ج:تو آپ کہیں: ناقض کا مطلب باطل اور فاسد کرنے والا ہے، جب یہ کسی چیز پر طاری ہوگا تو اسے باطل اور فاسد کردے گا، جیسے نواقضِ وضو کا ارتکاب کرلینے سے وضو باطل ہوجاتا ہے اور اس کا اِعادہ لازم ہو جاتا ہے، بالکل یہی مثال نواقضِ اسلام کی ہے جب کوئی شخص نواقضِ اسلام کا ارتکاب کرے گا تو اس کا اسلام باطل اور فاسد ہو جائے گا اور اس کا مرتکب دائرہ اسلام سے نکل کر کفر میں داخل ہوجائے گا۔ علمائے کرام نے ارتداد اور مرتد کے حکم کے بارے میں بہت ساری قسموں کا تذکرہ کیا ہے جن کی وجہ سے ایک مسلمان اپنے دین سے مرتد ہو جاتا ہے اور اس کا خون اور اس کا مال حلال ہو جاتے ہیں، ان میں سب سے زیادہ خطرناک اور بہت زیادہ پیش آنے والے، جن پر علماء کا اتفاق ہے وہ دس نواقض ہیں: اوّل: اللہ کی عبادت میں شرک کرنا۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ.”یقیناً ﷲ تعالیٰ اپنے ساتھ شریک کیے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے سوا جسے چاہے بخش دیتا ہے“۔ (سورۃ النساء:116)؛ نیز فرمان باری تعالی ہے:إِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاهُ النَّارُ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ. ”یقین مانو کہ جو شخص اللہ کے ساتھ شریک کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے اس پر جنت حرام کردی ہے، اس کا ٹھکانہ جہنم ہی ہے اور گنہگاروں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوگا“۔ (سورۃ المائدۃ:72) شرک میں غیرُاللہ کو پکارنا، ان سے فریاد کرنا، منت ماننا اور ان کے لیے ذبح کرنا بھی شامل ہے، جیسے وہ شخص جو جلبِ منفعت اور دفعِ مضرت کے لیے کسی جِن، قبر یا ولی کے لیے ذبح کرے خواہ وہ ولى زندہ ہو یا مردہ جیسا کہ گمراہ دھوکے باز، مکار دجالوں کے جھوٹ اور شبہات سے دھوکہ کھا کر جاہل لوگ ایسا کرتے ہیں۔
دوم: جو شخص اپنے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان غیر الله كو واسطہ ووسیلہ بناتا ہے، ان کو پکارتا ہے، ان سے شفاعت کا طلب گار ہوتا ہے اور اپنے مطالب ومقاصد اور دنیوی واخروی چاہتوں کے حصول میں انہیں پر توکل رکھتا ہے، وہ بالاجماع کافر ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: قُلْ إِنَّمَا أَدْعُو رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِهِ أَحَدًا. ”(اے نبی!) آپ کہہ دیجیے کہ میں تو صرف اپنے رب ہی کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا“۔ (سورۃ الجن:20)
سوم: جو شخص مشرکوں کو کافر نہیں سمجھتا ہے، یا ان کے کفر میں شک کرتا ہے، یا ان کے مذہب کو صحیح سمجھتا ہے تو وہ بھی کافر ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَقَالَتِ الْيَهُودُ عُزَيْرٌ ابْنُ اللَّهِ وَقَالَتِ النَّصَارَى الْمَسِيحُ ابْنُ اللَّهِ ذَلِكَ قَوْلُهُمْ بِأَفْوَاهِهِمْ يُضَاهِئُونَ قَوْلَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَبْلُ قَاتَلَهُمُ اللَّهُ أَنَّى يُؤْفَكُونَ. ”یہود کہتے ہیں عُزَیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصرانی کہتے ہیں مسیح اللہ کا بیٹا ہے یہ قول صرف ان کے منہ کی بات ہے۔ اگلے منکروں کی بات کی یہ بھی نقل کرنے لگے، اللہ انہیں غارت کرے وہ کیسے پلٹائے جاتے ہیں“۔ (سورۃ التوبة:30) کیونکہ کفر پر رضامندی کفر ہی ہے، اور طاغوت کا انکار اور دین اسلام کے علاوہ ادیان کے بطلان کا اعتقاد، اور اس سے بغض رکھنا اور کفر اور اہل کفر سے براءت ظاہر کرنا اور طاقت بھر ان سے جہاد کیے بنا دین درست نہیں ہوسکتا۔
چہارم: جس کا یہ اعتقاد ہو کہ نبی ﷺ کے علاوہ کسی اور کا طریقہ زیادہ کامل ہے یا پھر آپﷺ کے فیصلے کے بجائے کسی اور کا فیصلہ زیادہ بہتر ہے، جیسے وہ شخص جو غیراللہ کے حکم اور بشری قوانین اور ان کے فیصلوں کو اللہ اور اس کے رسول کے احکام پر فوقیت دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا. ”سو قسم ہے تیرے پروردگار کی یہ مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ آپس کے تمام اختلاف میں آپ کو حاکم نہ مان لیں ، پھر جو فیصلے آپ ان میں کردیں ان سے اپنے دل میں کسی طرح کی تنگی اور ناخوشی نہ پائیں اور فرمانبرداری کے ساتھ قبول کرلیں“۔ (سورۃ النساء:65)؛ اور جو شخص غیر کے طریقۂ حیات اور ان کی بدعات وخرافات کو صحیح سنتوں پر مقدم کرے گا جب کہ وہ جانتا ہے کہ یہ نبوی سنت ہیں تو ایسا شخص بالاتفاق کافر ہے۔
پنجم: جس نے رسول اکرم ﷺ کی لائی ہوئی شریعت میں سے کسی بھی حکم کو ناپسند کیا، اگرچہ بظاہر وہ اس پر عمل بھی کرے، وہ کافر ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ. ”یہ اس لیے کہ وہ اللہ کی نازل کردہ چیز سے ناخوش ہوئے، پس اللہ تعالی نے بھی ان کے اعمال ضائع کر دیے“۔ (سورۃ محمد:9)
ششم - جس نے رسول اکرم ﷺ کے دین میں سے کسی بھی حکم کا استہزا اور مذاق اڑایا، جیسے وہ شخص جو دین کے بعض احکام وشرائع، اس کی سنتوں یا اس کی خبروں کا مذاق اڑائے یا فرمانبرداروں کے لیے اللہ تعالیٰ نے جو ثواب متعین کیا ہے اور گنہگاروں کے لیے جو عقاب متعین کیا ہے اس کا مذاق اڑائے جس کی خبر اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے دی ہے تو وہ کافر ہو گیا۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: قُلْ أَبِاللَّهِ وَآَيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِئُونَ، لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُم. ”کہہ دیجیے کہ اللہ، اس کی آیتیں اور اس کا رسول ہی تمہارے ہنسی مذاق کے لیے رہ گئے ہیں؟ تم بہانے نہ بناؤ، یقیناً تم اپنے ایمان کے بعد بے ایمان ہو گئے“۔ (سورۃ التوبة:65-66)
ہفتم: جادو۔ اس لیے کہ جادو جن وشیاطین کی مدد اور ان کے ساتھ شرک کا ارتکاب کرنے اور ان کی رضاجوئی کے لیے کفر کرنے کے بغیر ممکن نہیں؛ اور اسی قبیل سے ”صرف“ (جدائی پیدا کرنے والا جادو) و”عطف“ (میل جول پیدا کرنے والا جادو) ہے جو لوگوں کے مشاعر اور عواطف میں اثر انداز ہوتا ہے، سو جس نے یہ کام کیا یا اس پر رضامندی کا اظہار کیا، وہ کافر ہو گیا، اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: وَمَا يُعَلِّمَانِ مِنْ أَحَدٍ حَتَّى يَقُولَا إِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ. ”وہ دونوں بھی کسی شخص کو اس وقت تک (جادو) نہیں سکھاتے تھے جب تک یہ نہ کہہ دیں کہ ہم تو ایک آزمائش ہیں، پس تو (جاود سیکھ کر) کفر نہ کر“۔ (سورۃ البقرة:102)
ہشتم: مسلمانوں کے خلاف مشرکوں کی پشت پناہی اور ان کی نصرت وحمایت کرنا۔ اس کی دلیل اللہ تعالی کا یہ فرمان ہے: وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ. ”تم میں سے جو بھی ان میں سے کسی سے دوستی کرے وہ بے شک انہی میں سے ہے، ظالموں کو اللہ ہرگز راہِ راست نہیں دکھاتا“۔ (سورۃ المائدة:51)
نہم: جو یہ اعتقاد رکھے کہ بعض لوگ محمد ﷺ کی شریعت کی پابندی سے نکل سکتے ہیں، جیسا کہ خضر علیہ السلام موسی علیہ السلام کی شریعت کی پابندی سے نکل گئے تھے تو وہ کافر ہے۔ کیونکہ اللہ تعالی فرماتا ہے: وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآَخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِين. ”جو شخص اسلام کے سوا کوئی اور دین اختیار کرنا چاہے، تو اس کا وہ دین ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا“۔ (سورۃ آل عمران:85)
دہُم: اللہ کے دین سے اعراض کرنا، بایں طور کہ انسان نہ تو اسے سیکھے اور نہ ہی اس پر عمل کرے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِآَيَاتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ. ”اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جسے اس کے رب کی آیات کے ذریعہ سے نصیحت کی جائے اور پھر وہ اُن سے منہ پھیر لے، (یقین مانو) کہ ہم بھی گنہگاروں سے انتقام لینے والے ہیں“۔ (سورۃ السجدة:22)۔ اللہ کے دین سے اعراض کرنے کا مطلب ہے ان چیزوں کو نہ سیکھنا جن کا سیکھنا لازمی ہو بایں طور کہ اُن دینی اصولوں کی معرفت کے بغیر انسان کا دین صحیح نہ ہو۔
ان نواقضِ اسلام کو ذکر کرنے کے بعد بہتر ہوگا کہ دو اہم تنبیھات کا بھی تذکرہ کردیا جائے:
- ان نواقضِ اسلام کا تذکرہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ ان سے بچا جائے اور لوگوں کو ان سے ڈرایا اور بچایا جائے کیونکہ شیاطین اور ان کے گمراہ اور خرافی مددگار مسلمانوں پر گھات لگائے ہوئے ہیں پس وہ بعض اشخاص کی جہالت اور ان کی غفلتوں کا ناجائز فائدہ اٹھا کر انہیں دائرۂ حق سے نکال کر باطل تک پہنچا دیتے ہیں اور انہیں جنت سے جہنم کی طرف پھیر دیتے ہیں۔
- ان نواقض کو واقعہ حال پر چسپہ کرنا پختہ ومضبوط علم رکھنے والے علماء کرام کا کام ہے، اس لیے کہ راسخ فی العلم علماء ہی لوگوں پر حکم لگانے کے شرعی دلائل اور احکام وضوابط کا صحیح علم رکھتے ہیں، جب کہ ہر ایک کے لیے یہ جائز نہیں ہے۔
ج:تو آپ کہیں کہ کسی کے جنتی یا جہنمی ہونے کا حکم نہیں لگایا جا سکتا سوائے ان لوگوں کے جن کے متعلق نص وارد ہے، البتہ نیکوکار کے لیے ثواب کی امید کی جائے گی اور بُرے کے لیے عذاب سے ڈرا جائے گا، اور ہمارا ماننا ہے کہ جس شخص کی موت ایمان پر ہوگی اس کا انجام کار جنت ہے اور ہر وہ شخص جس کی موت شرک وکفر پر ہوگی وہ جہنمی ہے اور جہنم بڑا بُرا ٹھکانہ ہے۔
ج:تو آپ کہیں کہ گناہ اور معاصی کے ارتکاب کی وجہ سے ایک مسلمان پر کفر کا حکم نہیں لگایا جاسکتا خواہ وہ گناہِ کبیرہ ہی کیوں نہ ہو، جب تک کہ وہ گناہ ان کفریہ گناہ میں سے نہ ہو جن پر کتاب وسنت کے شرعی نصوص دلالت کریں، اور جس گناہ کے کفر ہونے کے قائل صحابہ اور ائمہ ہیں، چنانچہ ایسا شخص اپنے ایمان پر برقرار رہے گا اور گنہگار اہل توحید میں شمار ہو گا تاحالیکہ وہ کفر اکبر یا شرک اکبر یا نفاق اکبر میں مبتلا نہ ہوجائے۔
ج:تو آپ جواب دیں کہ زبان کامعاملہ بہت ہی خطرناک ہے، چنانچہ ایک لفظ کی وجہ سے آدمی اسلام میں داخل ہو جاتا ہے اور ایک لفظ کی وجہ سے اسلام سے خارج بھی ہو جاتا ہے۔ (اللہ بچائے) زبان کی بھول چوک کے متعدد درجے ہیں، ان میں سے کچھ ایسے کفریہ کلمات ہیں جو ایمان کو باطل اور اعمال کو اکارت کر دیتے ہیں، مثلاً: اللہ اور اس کے رسول کو گالی دینا، یا بڑی شخصیتوں اور اولیاء کو ربوبیت کے اوصاف سے نوازنا، ان سے فریاد کرنا، یا خیر اور انسان کو حاصل ہونے والی چیزوں کی نسبت ان کی طرف کرنا ہے، اور انہی کلمات سیئہ میں سے ایسے مدح سرائی کے الفاظ بھی ہیں جن میں مبالغہ کی آمیزش ہو اور انہیں بشریت سے اوپر کا درجہ دے دیا جائے، ان کی قسمیں کھائی جائیں۔ یا یہ کہ شریعت اور اس کے احکام کا مذاق اڑایا جائے، نیز انہی برے کلمات میں اللہ کے احکامِ شرعیہ پر ناراضگی کا اظہار یا تقدیر کے ان فیصلوں پر ناراضگی اور اعتراض کرنا ہے جو تکلیف کا باعث بنتے ہوں جن سے دنیا میں سابقہ پڑتا ہے جیسے بدنی مصائب یا مال اور اولاد وغیرہ سے متعلق مصائب وپریشانیاں۔
اسی طرح وہ کبیرہ گناہ جو ایمان کو نقصان پہنچاتے اور اسے کمزور کر دیتے ہیں غیبت اور چغل خوری ہے، لہذا ہمیں حد درجہ اس سے بچنا چاہیے اور ہمیں اپنی زبانوں کی ہر اس لفظ سے حفاظت کرنی چاہیے جو اللہ کی شریعت اور اس کے نبیﷺ کی سنت کے مخالف ہو، نبی ﷺنے فرمایا: إِنَّ الْعَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ مِنْ رِضْوَانِ اللَّهِ لَا يُلْقِي لَهَا بَالًا، يَرْفَعُهُ اللَّهُ بِهَا دَرَجَاتٍ، وَإِنَّ الْعَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ مِنْ سَخَطِ اللَّهِ لَا يُلْقِي لَهَا بَالًا، يَهْوِي بِهَا فِي جَهَنَّمَ. ”بے شک بندہ اللہ کی رضامندی کی ایک بات زبان سے نکالتا ہے، اسے وہ کوئی اہمیت نہیں دیتا مگر اسی کی وجہ سے اللہ تعالی اس کے درجے بلند کر دیتا ہے، اور بندہ ایک ایسا کلمہ زبان سے نکالتا ہے جو اللہ کی ناراضگی کا باعث ہوتا ہے اسے وہ کوئی اہمیت نہیں دیتا لیکن اس کی وجہ سے وہ جہنم میں چلا جاتا ہے“۔ (صحیح بخاری)
ج:تو آپ کہیں کہ مومن کا عمل موت سے منقطع ہوجاتا ہے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ. ”اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو یقین آجائے“۔ (سورۃ الحجر: 99) اور یقین کے معنی یہاں موت کے ہیں۔ اس کی دلیل نبی ﷺ کا یہ فرمان ہے جس کو آپﷺ نے عثمان بن مظعون کی وفات پر فرمایا تھا: أمَّا عُثمانُ فقَدْ جَاءَهُ وَاللهِ اليَقِينُ. کہ ”واللہ عثمان کو یقین آگیا“ (صحیح بخاری)؛ اور اس لیے کہ نبیﷺ نے اپنی زندگی میں عمل کو ترک نہیں کیا۔ یہاں پر یقین کا مطلب ایمان کا کوئی درجہ نہیں ہے کہ وہاں مومن عمل سے رک جائے یا اس کا عمل اس سے اٹھ جائے جیسا کہ راہِ راست سے بھٹکے ہوئے کچھ لوگوں کا خیال ہے۔
ج:تو آپ کہیں کہ آسمان وزمین اور جو کچھ ان میں ہے نیز جو ان کے درمیان ہے اس کی تدبیر کرنے والا تنہا اللہ تعالی ہے، جس کا کوئی شریک نہیں، اس کے علاوہ نہ تو کوئی مالک ہے، نہ ہی کوئی اس کا ساجھی اور نہ ہی کوئی اس کا معین ومددگار ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات پاکیزہ ہے اور ساری تعریفیں اسی کے لیے سزاوار ہیں۔ اللہ تعالی نے فرمایا: قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيهِمَا مِنْ شِرْكٍ وَمَا لَهُ مِنْهُمْ مِنْ ظَهِيرٍ. ”کہہ دیجئے کہ اللہ کے سوا جن جن کا تمہیں گمان ہے اُن (سب) کو پکار لو نہ ان میں سے کسی کو آسمانوں اور زمینوں میں سے ایک ذرہ کا اختیار ہے نہ ان کا ان میں کوئی حصہ ہے نہ ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار ہے“۔ (سورۃ سبأ:22)
ج:تو آپ کہیں کہ اللہ کے سوا نہ تو کوئی غیب جانتا ہے اور نہ ہی اللہ کے سوا کوئی مُردوں کو زندہ کرسکتا ہے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: وَلَوْ كُنْتُ أَعْلَمُ الْغَيْبَ لَاسْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ وَمَا مَسَّنِيَ السُّوءُ. ”اگر میں غیب کی باتیں جانتا ہوتا تو میں بہت سے منافع حاصل کرلیتا اور کوئی نقصان مجھ کو نہ پہنچتا“۔ (سورۃ الأعراف:188)۔ جب رسول اللہ ﷺ جو مخلوق میں سب سے افضل ہونے کے باوجو غیب نہیں جانتے تو جو آپﷺ سے کم تر ہیں بدرجہ اولی غیب کو نہیں جانتے ہیں۔
اور ائمہ اربعہ کا اس پر اجماع ہے کہ جو شخص یہ اعتقاد رکھے گا کہ رسول اللہ ﷺ غیب جانتے ہیں یا مردوں کو زندہ کرتے ہیں وہ دین اسلام سے خارج ہو جاتا ہے، کیونکہ اس نے اس اللہ کی تکذیب کی جس نے اپنے رسول کو حکم دیا کہ وہ جنات اور انسانوں سے یہ کہیں: قُلْ لَا أَقُولُ لَكُمْ عِنْدِي خَزَائِنُ اللَّهِ وَلَا أَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَا أَقُولُ لَكُمْ إِنِّي مَلَكٌ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَيَّ. ” آپ کہہ دیجیے کہ نہ تو میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ تم میں سے کسی سے کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں۔ میں تو صرف جو کچھ میرے پاس وحی آتی ہے اس کا اتباع کرتا ہوں“۔ (سورۃ الأنعام:50) نیزاللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ. ”بے شک اللہ تعالیٰ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے وہی بارش نازل فرماتا ہے اور ماں کے پیٹ میں جو ہے اسے جانتا ہے، کوئی نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کرے گا؟ نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ کس سر زمین پر وہ مرے گا۔ بے شک اللہ تعالیٰ خوب جاننے والا اور خوب خبردار ہے“۔ (سورۃ لقمان:34) نبی ﷺ غیب نہیں جانتے تھے بجز اس کے کہ جو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی کرے اور آپ کو سکھلائے۔ اور نبی ﷺ نے کبھی بھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ انہوں نے اپنے اصحاب میں سے کسی صحابی یا اپنی اولاد میں سے کسی کو زندہ کیا ہو جن کی وفات آپ ﷺ سے پہلے ہوگئی تھی تو وہ لوگ کیسے زندہ کرسکتے ہیں جن کا مقام ومرتبہ نبیﷺ سے کہیں کمتر ہے۔
ج:تو آپ کہیں کہ جو شخص مومن اور متقی ہے وہ اللہ کا ولی ہے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ، الَّذِينَ آَمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ. ”یاد رکھو اللہ کے دوستوں کے تئیں نہ تو کوئی اندیشہ ہے اور نہ ہی وہ غمگین ہوتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور( برائیوں سے) پرہیز رکھتے ہیں“۔ (سورۃ يونس:62-63) ولایت صرف کچھ اہل ایمان کے ساتھ خاص نہیں ہے، البتہ اس کے درجے الگ الگ ہیں۔ تقوی کا مطلب ہے کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے جن چیزوں کا حکم دیا ہے ان پر عمل کیا جائے، اور جن چیزوں سے منع کیا ہے ان سے باز رہا جائے۔ اور ہر مومن کو اس کے ایمان اور طاعت کے بقدر ولایت حاصل ہے۔
ج:تو آپ کہیں کہ صحیح بات تو یہ ہے کہ خضر علیہ السلام اللہ کے نبیوں میں سے ایک نبی ہیں، اور نبی ﷺ کی ولادت سے قبل آپ کی وفات ہوچکی ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ أَفَإِنْ مِتَّ فَهُمُ الْخَالِدُون. ”آپ سے پہلے کسی انسان کو بھی ہم نے ہمیشگی نہیں بخشی، کیا اگر آپ مرگئے تو وہ ہمیشہ کے لیے رہ جائیں گے؟“ (سورۃ الأنبياء:34) اور اگر وہ زندہ ہوتے تو رسول ﷺ کی اتباع کرتے اور آپﷺ کے ساتھ جہاد کرتے، کیونکہ ہمارے نبی محمدﷺ تمام جن وانس کی طرف نبی بنا کر مبعوث کیے گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا. ”آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو میں تم سب کی طرف اللہ کا بھیجا ہوا ہوں“۔ (سورۃ الأعراف:158) اور نبی ﷺ نے فرمایا: أَرَأَيْتَكُمْ لَيْلَتَكُمْ هَذِهِ فَإِنَّ رَأْسَ مِائَةٍ لَا يَبْقَى مِمَّنْ هُوَ الْيَوْمَ عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ أَحَدٌ. ”اس رات کے متعلق تمہیں کچھ معلوم ہے؟ آج اس روئے زمین پر جتنے انسان زندہ ہیں، سو سال بعد ان میں سے کوئی بھی باقی نہیں رہے گا۔“ (صحیح بخاری) یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ خضر علیہ السلام وفات پانے والے لوگوں میں سے ایک ہیں، اس بنا پر وہ پکارنے والے کی نہ پکار سنتے ہیں اور نہ راستہ بھٹکنے والے کو راستہ دکھاتے ہیں جب وہ راستہ کی رہنمائی طلب کرے۔ اور بعض لوگوں کی ان سے ملاقات کی خبر ان کے دیدار اور ان کی مجلسوں میں بیٹھنے اور بعض کا ان سے علم حاصل کرنے کے جو قصے بیان کیے جاتے ہیں وہ سب خیالی اور صریح جھوٹی باتیں ہیں جن کی تصدیق وہ شخص نہیں کرے گا جسے اللہ تعالیٰ نے علم اور عقل وبصیرت سے نوازا ہے۔
ج:تو آپ کہیں کہ مُردے نہیں سنتے، اس لیے کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: وَمَا أَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَنْ فِي الْقُبُور. ”آپ ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں“۔ (سورۃ فاطر:22)، اسی طرح اللہ تعالی کا فرمان ہے:إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَى. ”بے شک آپ مُردوں کو نہیں سنا سکتے“۔ (سورۃ النمل:80) اور نہ ہی مردے پکارنے والے کی دعا قبول کرتے ہیں۔ اللہ تعالی نے فرمایا: وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ مَا يَمْلِكُونَ مِنْ قِطْمِيرٍ، إِنْ تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا دُعَاءَكُمْ وَلَوْ سَمِعُوا مَا اسْتَجَابُوا لَكُمْ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُونَ بِشِرْكِكُمْ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيرٍ. ”جنہیں تم اس کے سوا پکار رہے ہو وہ تو کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے بھی مالک نہیں، اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سنتے ہی نہیں اور اگر سن بھی لیں تو فریاد رسی نہیں کریں گے بلکہ قیامت کے دن تمہارے اس شرک کا صاف انکار کر جائیں گے، آپ کو کوئی بھی حق تعالی جیسا خبردار خبریں نہ دے گا“۔ (سورة فاطر:13-14)، نیز اللہ تعالی نے فرمایا: وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ يَدْعُو مِنْ دُونِ اللَّهِ مَنْ لَا يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَهُمْ عَنْ دُعَائِهِمْ غَافِلُونَ. ”اور اس سے بڑھ کر بھلا گمراہ اور کون ہوگا؟ جو اللہ کے سوا ایسوں کو پکارتا ہے جو قیامت تک اس کی دعا قبول نہ کرسکیں بلکہ ان کے پکارنے سے محض بے خبر ہوں“۔ (سورۃ الاحقاف:5)
ج:تو آپ کہیں کہ وہ جنی شیطانوں کی آوازیں ہوتی ہیں جو جاہلوں کو اس وہم میں مبتلا کر دیتے ہیں کہ یہ صاحب قبر کی آواز ہے تاکہ وہ انہیں فتنے میں مبتلا کردیں اور ان کے دین کو ان پر الٹ دیں اور انہیں گمراہ کردیں، اور قرآن کی نص سے یہ ثابت ہے کہ مُردے نہ تو سنتے ہیں اور نہ ہی وہ پکارنے والے اور ندا لگانے والے کی دعا قبول کرتے ہیں۔ فرمان باری تعالی ہے: إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَىٰ. ”بے شک آپ مردوں کو نہیں سنا سکتے“۔ (سورۃ النمل:80) اسی طرح اللہ تعالی کا فرمان ہے: إِنْ تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا دُعَاءَكُمْ. ”اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سنتے ہی نہیں۔“ (سورۃ فاطر:14)۔ نیز اللہ تعالی کا فرمان ہے: وَمَا أَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَنْ فِي الْقُبُورِ. ”آپ ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں“۔ (سورۃ فاطر:22) پس وہ کیسے ان کی دعاء وپکار کو قبول کریں گے جب کہ وہ عالم برزخ میں ہیں، دنیا والوں سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَهُمْ عَنْ دُعَائِهِمْ غَافِلُونَ. ”بلکہ ان کے پکارنے سے وہ محض بے خبر ہیں“۔ (سورۃ الأحقاف:5)
ج:تو آپ کہیں: وہ پکارنے والوں کی دعا کو قبول نہیں کرتے اور نہ ہی پکارنے والے کی دعا قبول کرنے اور فریاد کرنے والے کی فریاد رسی کرنے کی وہ طاقت ہی رکھتے ہیں۔ اللہ تعالی فرمان ہے: وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ مَا يَمْلِكُونَ مِنْ قِطْمِيرٍ، إِنْ تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا دُعَاءَكُمْ وَلَوْ سَمِعُوا مَا اسْتَجَابُوا لَكُمْ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُونَ بِشِرْكِكُمْ. ”جنہیں تم اس کے سوا پکار رہے ہو وہ تو کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے بھی مالک نہیں، اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سنتے ہی نہیں اور اگر سن بھی لیں تو فریاد رسی نہیں کریں گے بلکہ قیامت کے دن تمہارے اس شرک کا صاف انکار کرجائیں گے“۔ (سورة فاطر:13-14) ہائے اس شخص کی بربادی جسے شیاطین اور گمراہ داعیوں نے دھوکہ میں رکھا اور ان کے لیے مُردوں اور قبروں میں مدفون انبیاء، اولیاء اور صالحین کی دعا کو مزین کردیا۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے: وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ يَدْعُو مِنْ دُونِ اللَّهِ مَنْ لَا يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَهُمْ عَنْ دُعَائِهِمْ غَافِلُونَ. ”اس شخص سے بڑھ کر گمراہ اور کون ہوگا؟ جو اللہ کے سوا ایسوں کو پکارتا ہے جو قیامت تک اس کی دعا قبول نہ کرسکیں بلکہ ان کے پکارنے سے بالکل بے خبرہوں“۔ (سورۃ الاحقاف:5)
ج:تو آپ کہیں کہ یہ شرک اکبر ہے، اس لیے کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ. ”پس تو اپنے رب کے لیے نماز پڑھ اور قربانی کر“۔ (سورۃ الكوثر:2) نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ. ”کہہ دیجیے کہ بالیقین میری نماز اور میری ساری عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا یہ سب خالص اللہ ہی کا ہے جو سارے جہان کا مالک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھ کو اسی کا حکم ہوا ہے اور میں سب ماننے والوں میں سے پہلا ہوں“۔ (سورۃ الأنعام:162-163) اور نبی ﷺ کا فرمان ہے: لَعَنَ اللَّهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللَّهِ. ”اس شخص پر اللہ کی لعنت ہو جس نے غیراللہ کے لیے ذبح کیا“۔ (صحیح مسلم)
اور قاعدہ یہ ہے کہ ”اللہ کے لیے جس چیز کا کرنا عبادت ہے اسے غیر اللہ کے لیے کرنا شرک ہے“۔
ج:تو آپ کہیں کہ یہ شرک اکبر ہے۔ اس لیے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللَّهَ فَلْيُطِعْهُ، وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَهُ فَلاَ يَعْصِهِ. ”جس نے یہ نذر مانی کہ وہ اللہ کی اطاعت کرے گا تو وہ اسے پوری کرے اور جس نے اللہ کی معصیت کی نذر مانی تو وہ اللہ کی نافرمانی نہ کرے“۔ (صحیح بخاری) نذر ماننے والے کے اعتبار سے ’نذر‘ قولی، مالی یا بدنی عبادت ہے۔ نذر: نفس پر ایسی چیز کا لازم کرنا ہے جو اس پر شرعاً لازم نہیں تھی، یہ حصولِ مطلوب یا دفعِ مرہوب (جس چیز کا خوف ہو) یا ملنے والی نعمت پر شکر ادا کرنے کے لیے یا کسی مصیبت کے ٹل جانے پر مانی جاتی ہے۔ اور یہ ان عبادتوں میں سے ہے جسے غیرُاللہ کے لیے کرنا جائز نہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے نذر پوری کرنے والوں کی تعریف کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا.”جو نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی چاروں طرف پھیل جانے والی ہے“۔ (سورۃ الإنسان:7)
اور قاعدہ یہ ہے کہ ”ہر وہ فعل جس کے کرنے والے کی اللہ تعالیٰ تعریف کرے وہ عبادت میں داخل ہے اور جو فعل عبادت ہے غیرُاللہ کے لیے اس کا کرنا جائز نہیں“۔