نتائج فلٹر کریں
395 کارڈ
الموضوعات
الموضوعات (13)
التصنيف الشرعي
Filter ▾
حجم المحتوى4
ج:تو آپ جواب میں کہیں کہ بغیر عمل کے ایمان صحیح نہیں ہوگا بلکہ عمل ضروری ہے کیونکہ عمل ایمان کا رکن ہے، جیسا کہ ”قول“ اس کا دوسرا رکن ہے، اور ائمہ کرام کا اس بات پر اجماع ہے کہ ایمان قول وعمل کا نام ہے، جس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: وَمَنْ يَأْتِهِ مُؤْمِنًا قَدْ عَمِلَ الصَّالِحَاتِ فَأُولَئِكَ لَهُمُ الدَّرَجَاتُ الْعُلَا. ”اور جو بھی اس کے پاس ایمان کی حالت میں حاضر ہوگا اور اس نے اعمال بھی نیک کیے ہوں گے اس کے لیے بلند وبالا درجے ہیں“۔ (سورۃ طه:75) پس اللہ تعالیٰ نے دخول جنت کے لیے ایمان اور عمل دونوں کی شرط لگائی ہے۔
ج:تو آپ جواب دیں کہ اركان اسلام پانچ ہیں: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا، رمضان کے روزے رکھنا، زکاة دينا اور اللہ کے حرمت والے گھر کا حج کرنا۔
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: بُنِيَ الإِسْلاَمُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةِ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَإِقَامِ الصَّلاَةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَالحَجِّ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ. کہ ”اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں اور محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا ، زکاة دينا، حج کرنا، اور رمضان کے روزے رکھنا“۔ (متفق عليہ)
ج:تو آپ جواب دیں کہ ’’لاالہ الا اللہ‘‘ کی شہادت کا مطلب ہے ”اللہ کے سوا کوئی دوسرا معبودِ برحق نہیں“ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں ہے: وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ إِنَّنِي بَرَاءٌ مِمَّا تَعْبُدُونَ، إِلَّا الَّذِي فَطَرَنِي فَإِنَّهُ سَيَهْدِينِ، وَجَعَلَهَا كَلِمَةً بَاقِيَةً فِي عَقِبِهِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ. ”اور جب کہ ابراہیم نے اپنے والد سے اور اپنی قوم سے کہا کہ میں ان چیزوں سے بیزار ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو، بجز اس ذات کے جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی مجھے ہدایت بھی دے گا، اسی کو اپنی اولاد میں بھی باقی رہنے والی بات قائم کر گئے تاکہ لوگ (شرک سے) باز آتے رہیں“۔ (سورۃ الزخرف:26- 28) نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ هُوَ الْبَاطِلُ وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ. ”یہ سب اس وجہ سے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حق ہے اور اس کے سوا جن جن کو لوگ پکارتے ہیں سب باطل ہیں اور یقینًا اللہ تعالیٰ بہت بلندیوں والا اور بڑی شان والا ہے“۔ (سورة لقمان:29)
اور ”محمد رسول اللہ“ کی شہادت کا مفہوم یہ ہے کہ ہم یقین کریں اور اس بات کا اقرار کریں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، آپ بندہ ہیں آپ کی عبادت نہیں کی جاسکتی، آپ نبی ہیں آپ کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، آپ کے حکم کی پیروی کی جائے گی اور آپ کی دی ہوئی خبروں کی تصدیق کی جائے گی اور جن چیزوں سے آپ نے روکا اور ڈانٹا ہے اس سے اجتناب کیا جائے گا نیز اللہ کی عبادت نہیں کی جائے گی مگر جس طریقے پر آپ نے اسے مشروع قرار دیا ہے۔
اور امت پر آپ ﷺ کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ آپ ﷺ کی تکریم وتعظیم کریں، آپ سے محبت کریں اور ہر وقت طاقت بھر آپ کی مطلق طور پر اتباع کریں، اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے فرمایا: قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ. ”کہہ دیجئے! اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو، خود اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناه معاف فرما دے گا“۔ (سورۃ آل عمران:31)
ج:تو آپ جواب دیں: کلمۂ توحید مجرد ایک کلمہ نہیں جسے بلا اعتقاد اور بغیر اس کے مقضیات پر عمل کیے اور بغیر اس کے نواقض سے اجتناب کیے صرف زبان سے اس کی ادائیگی کی جائے، بلکہ اس کی سات شرطیں ہیں جنہیں علمائے کرام نے شرعی دلائل میں تتبع اور تلاش کے بعد مستنبط کیا ہے اور اسے کتاب وسنت سے مدلل کر کے لکھا اور جمع کیا ہے اور وہ درج ذیل ہیں:
- نفی اور اثبات دونوں اعتبار سے اس کلمہ کے معنی کا علم ہونا چاہیے، یعنی اس بات کا علم ہو کہ اللہ تعالیٰ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، وہی عبادت کا مستحق ہے، نیز اس بات کا بھی علم ہو جس پر اللہ تعالی کی الوہیت دلالت کرتی ہے یعنی اللہ تعالی کی ذات کے ما سواہ سے الوہیت کی نفی کرنا اور کلمہ کے تقاضوں، اس کے لوازم اور اس کے نواقض کو جاننا جو جہالت کے منافی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. ”سو (اے نبی!) آپ یقین کر لیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں“۔ (سورۃ محمد:19)، اسی طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: إِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ. ”مگر جو حق بات کا اقرار کریں اور انہیں علم بھی ہو“۔ (سورۃ الزخرف:86)، نیز نبی ﷺ نے فرمایا: مَنْ مَاتَ وَهُوَ يَعْلَمُ أَن لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، دَخَلَ الْجَنَّةَ. کہ ”جس کی موت اس حال میں ہو کہ وہ جانتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی دوسرا حقیقی معبود نہیں، تو وہ جنت میں داخل ہوگا“۔ (صحیح مسلم)
- ایسا پختہ یقین جو شک وشبہ کے بالکل منافی ہو یعنی وہ کلمہ دل میں راسخ اور ثابت ہو، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آَمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُولَئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ. ”مومن تو وہ ہیں جو اللہ پر اور اس کے رسول پر (پکا) ایمان لائیں پھر شک وشبہ نہ کریں، اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کرتے رہیں، (اپنے دعوائے ایمان میں) یہی سچے اور راست گو ہیں“۔ (سورۃ الحجرات:15) اور آپ ﷺ نے فرمایا: مَنْ قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ، لَا يَلْقَى اللهَ بِهِمَا عَبْدٌ غَيْرَ شَاكٍّ فِيهِمَا، إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ. کہ ”جس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود برحقِ سوائے اللہ کے، اور یہ کہ میں (محمد ﷺ) اللہ کا رسول ہوں، پس جو بندہ اللہ سے ملے اور ان دونوں باتوں میں اس کو شک نہ ہو تو وہ جنت میں جائے گا“۔ (صحیح مسلم)
- اخلاص جو شرک کے منافی ہو اور یہ عبادت کو شرک کے شائبہ یا ریاکاری سے پاک وصاف رکھنے سے ممکن ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: أَلَا لِلَّهِ الدِّينُ الْخَالِصُ. ”خبردار اللہ تعالی ہی کے لیے خالص عبادت کرنا ہے“۔ (سورۃ الزمر:3)، اور اللہ تعالی کا یہ فرمان: وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ. ”انہیں اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا کہ صرف اللہ کی عبادت کریں، اسی کے لیے دین کو خالص رکھتے ہوئے“۔ (سورۃ البينة:5) نیز رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: أَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَاعَتِي يَوْمَ القِيَامَةِ، مَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، خَالِصًا مِنْ قَلْبِهِ أو نفسه. ”قیامت کے دن لوگوں میں میری شفاعت کا سب سے زیادہ مستحق وہ خوش نصیب شخص ہوگا جس نے اپنے دل یا نفس سے خلوص کے ساتھ ’لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ‘ کہا ہوگا“۔(صحیح بخاری)
4- اس کلمہ اور جس پر یہ کلمہ دلالت کرے اس سے محبت کرنا، اس پر خوش ہونا اور اس کلمہ والوں (مسلمانوں) سے محبت اور ان سے وفاداری کرنا، نیز اس کلمہ کے منافی امور سے بغض اور نفرت کرنا اور کافروں سے براءت کا اظہار کرنا۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: وَمِنَ النَّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دُونِ اللَّـهِ أَندَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّـهِ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِّلَّـهِ. کہ ”بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اوروں کو اللہ کے شریک ٹھہرا کر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہئے، جب کہ ایمان والے سب سے بڑھ کر اللہ کو محبوب رکھتے ہیں“۔ (سورۃ البقرة: 165) اور رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ، وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ؛ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ، وَأَنْ يَكْرَهَ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُقْذَفَ فِي النَّارِ. کہ ”تین خصلتیں ایسی ہیں جن میں وہ پائی جائیں گی، وہ ان کی بدولت ایمان کی لذت اور مٹھاس محسوس کرے گا: یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اسے ان کے ما سوا ہر چیز سے زیادہ محبوب ہو، اور یہ کہ وہ کسی آدمی سے صرف اللہ کے لیے محبت رکھے، اور یہ کہ وہ دو بارہ کفر میں لوٹنے کو، جب کہ اللہ نے اسے بچا لیا ہے، اسی طرح برا سمجھے جیسے آگ میں ڈالے جانے کو وہ برا سمجھتا ہے“۔ (صحیح مسلم)
- ایسی سچائی جو جھوٹ کے منافی ہو، یعنی جس کلمۂ توحید کا زبان سے اقرار کیا ہے اس پر دل اور اعضاء موافق ہوں، پس دل جس کا اقرار کرے اعضاء اس کی شہادت دیں، اور ظاہری و باطنی ہر طرح سے اطاعت اور فرمانبرداری کریں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: فلَيَعْلَمَنَّ اللهُ الَّذين صَدَقُوا ولَيَعْلَمَنّ الكاذبين. کہ ”یقینا اللہ تعالیٰ انہیں بھی جان لے گا جو سچ کہتے ہیں اور انہیں بھی معلوم کرلے گا جو جھوٹے ہیں“۔ (سورۃ العنكبوت:3)؛ اسی طرح فرمان باری تعالی ہے: والَّذي جاء بالصِّدق وصدَّق به أولئك هُمُ الْمتَّقون. ”اور جو سچے دین کو لائے اور جس نے اس کی تصدیق کی یہی لوگ پارسا ہیں“۔ (سورۃ الزمر:33) اور اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: مَنْ مَاتَ وَهُوَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ صَادِقًا مِنْ قَلْبِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ. ”جو شخص سچے دل سے اس بات کی گواہی دیتے ہوئے مرا کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں تو وہ جنت میں داخل ہوگا“۔ (مسند أحمد)
- صرف اللہ تعالیٰ کے لیے عبادت کو خاص کرتے ہوئے اخلاص، رغبت، امید، خوف الہی، اوامر کی بجاآوری اور منع کردہ چیزوں سے رک کر اُس پر سرِ تسلیم خم کر دینا اور اس کے حقوق کو بجا لانا۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: وَأَنِيبُوا إِلَىٰ رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ. کہ ”تم (سب) اپنے پروردگار کی طرف جھک پڑو اور اس کی حکم برداری کیے جاؤ“۔ (سورۃ الزمر:54)؛ نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا:وَمَن يُسْلِمْ وَجْهَهُ إِلَى اللَّـهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَىٰ. ”جو اپنے آپ کو اللہ کے تابع کردے اور ہو بھی وہ نیکوکار یقیناً اس نے مضبوط کڑا تھام لیا“۔ (سورۃ لقمان:22)
- ایسا قبول جو رد کے منافی ہو یعنی کلمہ اور جس معنی پر وہ دلالت کرے اور جس کا تقاضا کرے اسے دل سے قبول کرنا۔ لیکن جس شخص کو اس کلمہ کی طرف بلایا جائے اور وہ اسے تعصب اور تکبر سے قبول نہ کرے تو ایسا شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ. کہ ”یہ وہ ( لوگ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے ہیں“۔ (سورۃ الصافات:35)
ج:تو آپ کہیں کہ ہمارے نبی محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف ہیں، جنہیں اللہ تعالی نے قریش سے منتخب فرمایا اور آپ ﷺ اسماعیل بن ابراہیم علیھما السلام کی اولاد میں سب سے افضل ہیں، اللہ تعالی نے آپ ﷺ کو انسانوں اور جنات کی طرف (نبی بنا کر) بھیجا، آپ پر کتاب وحکمت نازل کی، اور آپ علیہ الصلاة والسلام کو سب سے بہتر اور افضل رسول بنایا۔
ج:تو آپ کہیں کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے سب سے پہلے اپنے بندوں پر اُس پر ایمان لانے اور غیرُ اللہ سے کفر کرنے کو فرض قرار دیا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے فرمان میں یہ بات ہے: وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولًا أَنِ اُعْبُدُوا اللَّهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ فَمِنْهُمْ مَنْ هَدَى اللَّهُ وَمِنْهُمْ مَنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ الضَّلَالَةُ فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ. ”یقینا ہم نے ہر امت میں رسول بھیجا کہ (لوگو!) صرف اللہ کی عبادت کرو اور اس کے سوا تمام معبودوں سے بچو پس بعض لوگوں کو تو اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی اور بعض پر گمراہی ثابت ہوگئی، پس تم خود زمین میں چل پھر کر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا کچھ ہوا؟“ (سورۃ النحل:36) طاغوت: ہر وہ چیز ہے جس کے ذریعے سے انسان اپنی حد سے تجاوز کرلے چاہے کسی کو معبود مان کر یا اس کی پیروی کرکے یا اس کی اطاعت کرکے۔
ج:تو آپ کہیں کہ اللہ تعالیٰ نے نہایت واضح طور پر یہ بیان کر دیا ہے کہ اس نے انسانوں اور جنات کی تخلیق محض اپنی خالص عبادت کے لیے کی ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور یہ عبادت اس کی اطاعت کرکے یعنی جن چیزوں کے کرنے کا اس نے کا حکم دیا ہے انہیں انجام دے کر اور جن چیزوں سے روکا ہے اُن سے رُک کر ممکن ہے۔ ارشاد الہی ہے: وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ. ”میں نے جنات اور انسانوں کو محض اسی لیے پیدا کیا ہے کہ وہ صرف میری عبادت کریں“۔ (سورۃ الذاريات:56)؛ نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَاعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا. ”اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کروں“ (سورۃ النساء:36)
ج:تو آپ کہیں: عبادت کہتے ہیں ہر اس ظاہری اور باطنی قول وفعل کو جو اللہ تعالی کو محبوب اور پسندیدہ ہو اور جس کے اعتقاد یا جس کے کہنے یا کرنے کا اللہ سبحانہ وتعالی نے حکم دیا ہو، جیسے اللہ سے ڈرنا، اس سے امید لگانا، اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے محبت کرنا، اس سے مدد طلب کرنا، اس سے فریاد کرنا، نماز پڑھنا، روزہ رکھنا وغیرہ۔
ج:تو آپ کہیں: یقیناً دعا عبادت کی اہم ترین قسموں میں سے ایک ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ. ”اور تمہارے رب كا فرمان (صادر ہو چكا) ہے كہ مجھ سے دعا كرو، میں تمہاری دعاؤں كو قبول كروں گا، یقین مانو كہ جو لوگ میری عبادت سے خودسری كرتے ہیں وہ عنقریب ہی ذلیل ہو كر جہنم میں پہنچ جائیں گے“۔ (سورۃ غافر:60)، اور حدیث میں ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا: الدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ. کہ ”دعا ہی عبادت ہے“۔(ترمذی) دعا کی اہمیت اور دین میں اس کی عظمت کے پیشِ نظر قرآن کریم کی تین سو سے زائد آیتوں میں اس کا ذکر ہے۔ دعا کی دو قسمیں ہیں: دعائے عبادت اور دعائے سوال اور ان میں سے ہر ایک دوسرے کو مستلزم ہے۔
- دعائےعبادت: یعنی حصولِ مطلوب، دفعِ ضرر، یا مصیبت اور پریشانی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی غرض سے تنہا اللہ تعالیٰ کے لیے عبادت کو خالص کرکے اس کا قرب حاصل کرنا۔ ارشاد الہی ہے: وَذَا النُّونِ إِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَنْ لَنْ نَقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَى فِي الظُّلُمَاتِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ، فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ وَكَذَلِكَ نُنْجِي الْمُؤْمِنِينَ. ”مچھلی والے کو یاد کر جب کہ وہ غصہ سے چل دیا اور خیال کیا کہ ہم اس پر ہرگز تنگی نہیں کریں گے۔ بالآخر وہ اندھیروں کے اندر سے پکار اٹھا کہ الہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بے شک میں ظالموں میں ہو گیا، تو ہم نے اس کی پکار سن لی اور اسے غم سے نجات دے دی اور ہم ایمان والوں کو اسی طرح بچالیا کرتے ہیں“۔ (سورۃ الأنبياء:87-88)
- دعائے طلب: یعنی ایسی چیزوں کا طلبگار ہونا جو طلب کرنے والے کے لیے نفع بخش ہوں خواہ وہ حصولِ منفعت کے لیے ہو یا دفعِ مضرت کے لیے۔ ارشاد الہی ہے: رَبَّنَا إِنَّنَا آَمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ. ”اے ہمارے رب! ہم ایمان لا چکے اس لیے ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا“۔ (سورۃ آل عمران:16)
دعا کی یہ دونوں قسمیں عبادت کا لب لباب اور اس کا خلاصہ ہیں، اور دعا ایسی عبادت ہے جس کی ادائگی بلکل آسان اور سہل ہے جبکہ اس کا مقام ومرتبہ بہت ہی بلند اور اس کے آثار ونتائج عظیم ترین ہیں، اور یہ دعا اللہ تعالیٰ کی اجازت سے دفعِ مکروہ اور حصولِ مطلوب کے لیے قوی ترین اسباب میں سے ہے۔
ج:تو آپ کہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک عمل مقبول نہ ہوگا تا وقتیکہ اس میں دو شرطیں نہ پائی جائیں: پہلی شرط: وہ عمل اللہ کے لیے خالص ہو، اور اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ. ”انہیں اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا کہ صرف اللہ کی عبادت کریں، بندگی کو اسی کے لیے خالص کرتے ہوئے، یکسو ہوکر“۔ (سورة البينة:5)؛ اسی طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا. ”تو جسے بھی اپنے پروردگار سے ملنے کی آرزو ہو اسے چاہیے کہ نیک اعمال کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے“۔ (سورۃ الكهف:110)
دوسری شرط: وہ عمل رسول اللہ ﷺ کی لائی ہوئی شریعت کے موافق ہو، اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ. ”(اے نبی!) کہہ دیجیے کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو، خود اللہ تم سے محبت کرے گا“۔ (سورۃ آل عمران:31)، اور نبی ﷺ کا فرمان ہے: مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَيْسَ عَلَيْهِ أَمْرُنَا فَهُوَ رَدٌّ. کہ ”جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں ہے تو وہ مردود ہے“۔ (صحیح مسلم) اگر عمل رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق نہیں ہے تو وہ قابلِ قبول نہیں ہے اگرچہ صاحبِ عمل اپنے اس عمل میں مخلص ہو۔
ج:تو آپ کہیں: نہیں، بلکہ نیت کی درستگی یعنی عمل کا اللہ کے لیے خالص ہونے کے ساتھ ساتھ اُس عمل کا رسول اللہ ﷺ کی شریعت کے موافق ہونا بھی ضروری ہے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: فَمَنْ كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا. ”تو جسے بھی اپنے پروردگار سے ملنے کی آرزو ہو اسے چاہیے کہ نیک اعمال کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو بھی شریک نہ کرے“۔ (سورة الكهف:110) پس اللہ تعالی نے آیت میں عمل کی قبولیت کے لیے نیت کی درستگی کو شرط قرار دیا ہے، اور یہ کہ عمل صالح ہو، رسول اللہ ﷺ کی شریعت کے موافق ہو۔
ج:تو آپ کہیں: توحید کی تین قسمیں ہیں: 1-توحیدِ ربوبیت: یعنی اس بات کا پختہ اعتقاد رکھنا کہ اللہ تعالیٰ ہی پیدا کرنے والا، روزی دینے والا اور تمام مخلوق کے لیے تدبیر کرنے والا ہے، نہ تو اس کا کوئی شریک ہے اور نہ ہی مددگار، دوسرے الفاظ میں اللہ تعالیٰ کو اپنے افعال میں تنہا اور اکیلا جاننا توحید ربوبیت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّـهِ يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۚ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ. ” کیا اللہ کے سوا اور کوئی بھی خالق ہے جو تمہیں آسمان وزمین سے روزی پہنچائے؟ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ پس تم کہاں الٹے جاتے ہو“۔ (سورۃ فاطر:3) اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ. ”اللہ تعالیٰ توخود ہی سب کا روزی رساں توانائی والا اور زور آور ہے“۔ (سورۃ الذاريات:58) نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا: يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ. کہ ”وہ آسمان سے لے کر زمین تک (ہر) کام کی تدبیر کرتا ہے“۔ (سورۃ السجدة:5) اسی طرح اللہ تعالیٰ نے فرمایا: أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ تَبَارَكَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ. ”یاد رکھو اللہ تعالیٰ ہی کے لیے خاص ہے خالق ہونا اور حاکم ہونا، بڑی خوبیوں سے بھرا ہوا ہے اللہ جو تمام عالم کا پروردگار ہے“۔ (سورۃ الأعراف:54)
- توحید اسماء وصفات: اس بات کا اعتقاد رکھنا کہ اللہ تعالیٰ کے لیے اچھے اچھے نام اور کامل صفات ہیں جو کتاب وسنت سے ثابت ہیں، تکییف، تمثیل، تحریف، اور تعطیل کے بغیر ۔ اور یہ کہ اُس جیسی کوئی چیز نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ. ”اس جیسی کوئی چیز نہیں، وہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے“۔ (سورۃ الشورى:11)؛ نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا. ”اچھے اچھے نام اللہ کے لیے ہیں، سو تم اللہ کو انہی ناموں کے ساتھ پکارو“۔ (سورۃ الاعراف:180)
- توحیدِ اُلوہیت: عبادت کو صرف اللہ کے لیے خاص کرنا ہے جو تنہا ہے اور جس کا کوئی شریک نہیں، مطلب یہ ہے کہ بندے کے تعبدی افعال کا مستحق صرف اللہ کو مانا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ. ”انہیں اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا کہ صرف اللہ کی عبادت کریں، اسی کے لیے دین کو خالص رکھیں“۔ (سورۃ البينة:5)، اور فرمایا: وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا نُوحِي إِلَيْهِ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُونِ. ”تجھ سے پہلے بھی جو رسول ہم نے بھیجے ان کی طرف یہی وحی فرمائی کہ میرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں پس تم سب میری ہی عبادت کرو“۔ (سورۃ الأنبياء:25)۔ یہ تقسیم علمی وضاحت کے لیے ہے ورنہ تو یہ اس موحِّد کے اعتقاد میں متلازم ہیں جو کتاب وسنت کی پیروی کرنے والا ہو۔
ج:تو آپ کہیں: سب سے بڑا گناہ شرک ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: قَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ وَقَالَ الْمَسِيحُ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اعْبُدُوا اللَّهَ رَبِّي وَرَبَّكُمْ إِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاهُ النَّارُ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ. ”بے شک وہ لوگ کافر ہوگئے جن کا کہنا ہے کہ مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے حالانکہ خود مسیح نے ان سے کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل! اللہ ہی کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا رب ہے، یقین مانو کہ جو شخص اﷲ کے ساتھ شریک کرتا ہے ﷲ تعالیٰ نے اس پرجنت حرام کر دی ہے، اس کا ٹھکانہ جہنم ہی ہے، اور گناہ گاروں کی مددکرنے والا کوئی نہیں ہوگا“۔ (سورۃ المائدة:72) نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ.کہ ”یقیناً اللہ تعالیٰ اپنے ساتھ شریک کیے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے سوا جسے چاہے بخش دیتا ہے“۔ (سورۃ النساء:48) ﷲ تعالیٰ کا اپنے ساتھ شریک کیے جانے کو نہ بخشنا اس بات کی دلیل ہے کہ شرک سب سے بڑا گناہ ہے اور اس کی وضاحت رسول اللہ ﷺ کے قول سے ہوتی ہے، جب آپ ﷺ سے پوچھا گیا: کون سا گناہ سب سے بڑا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا: أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَكَ. کہ ”تم اللہ کا شریک بناؤ حالانکہ اس نے تمہیں پیدا کیا ہے“۔ (متفق عليہ) الند: یعنی ہمسر اور مساوی۔
شرک یہ ہے کہ کسی کو اللہ کے مساوی اور اس کے برابر قرار دیا جائے، خواہ وہ فرشتہ ہو یا رسول یا ولی وغیرہ، چنانچہ وہ اس شریک کے متعلق صفات ربوبیت یا ربوبیت کی خصوصیات جیسے پیدائش، بادشاہت یا تدبیر کا اعتقاد رکھے یا اس کا تقرب حاصل کرنے کے لیے اس کو پکارے، اس سے لو لگائے، ڈرے، اس پر بھروسہ کرے یا اللہ کو چھوڑ کر یا اللہ کے ساتھ اُن سے امید باندھے، اور مالی یا ظاہری وباطنی بدنی عبادت میں سے کچھ اس شریک کے لیے روا رکھے۔
ج:تو آپ کہیں: شرک کی دو قسمیں ہیں:
- شرک اکبر: یعنی عبادت کی کسی بھی قسم کو غیراللہ کے لیے کرنا جیسے غیراللہ پر بھروسہ کرنا، یا مُردوں سے مدد طلب کرنا، یا غیرُاللہ کے لیے ذبح کرنا یا غیراللہ کے لیے نذر ماننا یا غیرُاللہ کے لیے سجدہ کرنا یا ایسی چیزوں کے متعلق غیرُاللہ سے فریاد کرنا جس کی طاقت صرف اللہ کو ہے جیسے غیر موجود لوگوں یا مُردوں سے فریاد کرنا، ایسی جہالت وہی کرے گا جو اس بات کا اعتقاد رکھتا ہو کہ انہیں ان کی فریاد قبول کرنے اور ایسی چیزوں کے کرنے پر قدرت حاصل ہے جس کی طاقت اور قدرت اللہ کے سوا کسی کو نہیں ہے، اس طرح سے وہ مخلوق میں بعض خصائصِ ربوبیت کا اعتقاد رکھے گا، اس کے سامنے جکھے گا اور اس کے آگے ایسے ہی فروتنی اختیار کریگا ہے جیسا کہ حالت بندگی میں اختیار کرنا ہوتا ہے، پس وہ اس پر بھروسہ رکھے گا، اس کے آگے گڑگڑائے گا، اس سے فریاد کرے گا، اس سے مانگتے ہوئے نداء لگائے گا جس (کو عطاء کرنے) کی طاقت کسی مخلوق میں نہیں ہے، اور یہ بات عجیب وغریب ہے کہ کسی ایسے عاجز سے فریاد طلب کی جائے جو اپنے لیے بھی نفع ونقصان کا مالک نہیں ہے، نہ وہ موت وزندگی کا مالک ہے اور نہ ہی دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے اور جو شخص اپنی پریشانی کو دور نہیں کرسکتا وہ غیر کی پریشانی کو کیسے دور کرسکتا ہے۔ یہ تو ایسے ہی ہے جیسے کہ ایک ڈوبنے والا دوسرے ڈوبنے والے سے فریاد کرے، سبحان اللہ! کس طرح کچھ لوگوں کی بصارت کھو گئی ہے اور ان کی عقلیں زائل ہو گئی ہیں کہ وہ اس شرک کے مرتکب ہوئے جو شریعت کے عین متضاد ہے، عقل سے متناقض اور محسوسات کے مخالف ہے۔
- شرکِ اصغر: جیسے تھوڑی سی ریاکاری جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”أخوفَ ما أخافُ علَيكم الشِّركُ الأصغرُ، فَسُئلَ عنه، فقال: الرياء. کہ ”میں تم پر جس چیز سے سب سے زیادہ ڈرتا ہوں، وہ شرکِ اصغر ہے، آپﷺ سے شرک اصغر کے بارے میں پوچھا گیا تو آپﷺ نے فرمایا: ریاکاری ہے“۔ (صحیح مسلم) [*صحیح یہ ہے کہ اسے امام احمد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے] اسی طرح غیراللہ کی قسم کھانا بھی شرک اصغر ہے، جیسا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: مَن حَلَف بغيرِ اللهِ فقد كَفَر أو أشْرَك. کہ ”جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی اس نے کفر کیا یا شرک کیا“۔ (ترمذی)
ج:تو آپ کہیں: کفر کی دو قسمیں ہیں:
- کفرِ اکبر یعنی بڑا کفر: یہ آدمی کو ملت یعنی دین اسلام سے خارج کر دیتا ہے۔ كفر اكبر اصلِ دین کے مُناقض ومخالف ہے، جیسے وہ شخص جو اللہ تعالیٰ یا اس کے دین یا اس کے نبی کو برا بھلا کہے یا مذاق اڑائے یا دین وشریعت کی کسی بھی چیز کا استہزاء کرے یا اللہ کی خبر یا اس کے امر ونہی کا مذاق اڑائے، پس وہ اللہ اور اس کے رسول کی خبروں کو جھٹلائے یا کسی ایسی چیز کا انکار کرے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر فرض قرار دیا ہے یا اللہ اور رسول اللہ ﷺ کی حرام کردہ چیزوں میں سے کسی چیز کو مباح سمجھے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:قُلْ أَبِاللَّهِ وَآَيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِئُونَ، لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ. ”کہہ دیجیے کہ اللہ، اس کی آیتیں اور اس کا رسول ہی تمہارے ہنسی مذاق کے لیے رہ گئے ہیں، تم بہانے نہ بناؤ یقینا تم اپنے ایمان کے بعد بے ایمان ہوگئے“۔ (سورۃ التوبة:65-66)
- کفرِ اصغر یعنی چھوٹا کفر: کفر اصغر وہ کفر ہے جسے شرعی دلیل کفر کا نام دے پر وہ کفر کفرِ اکبر نہ ہو۔ اسے کفرانِ نعمت بھی کہا جاتا ہے۔ کسی مسلمان سے قتال کرنا، اپنے نسب سے براءت ظاہر کرنا، نوحہ خوانى كرنا وغیرہ جیسے زمانہ جاہلیت کی عادات، کفر اصغر ہے۔ رسول ﷺ نے فرمایا: سِبَابُ المُسْلِمِ فُسُوقٌ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ. ”مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے جنگ وقتال کرنا کفر ہے“۔ (صحیح بخاری)؛ اسی طرح ایک اور حدیث میں نبی ﷺ نے فرمایا: اثْنَتَانِ فِي النَّاسِ هُمَا بِهِمْ كُفْرٌ، الطَّعْنُ فِي النَّسَبِ، وَالنِّيَاحَةُ عَلَى الْمَيِّتِ. ”لوگوں میں پائی جانے والی دو چیزیں کفر ہیں، ایک نسب میں طعن کرنا، دوسرا میت پر نوحہ کرنا“۔ (صحیح مسلم) الغرض یہ گناہ انسان کو دین اسلام سے خارج تو نہیں کرتے لیکن یہ تمام گناہ کبیرہ ہیں۔ والعیاذ باللہ!
ج:تو آپ کہیں: نفاق کی دو قسمیں ہیں: نفاق اکبر اور نفاق اصغر۔
- نفاقِ اکبر: یعنی ایمان ظاہر کرنا اور کفر کو چھپانا۔ دین اسلام سے بغض رکھنا، اس کی فتح ونصرت کو ناپسند کرنا اور مسلمانوں سے عداوت رکھنا اور ان سے لڑائی کرنا اور ان کے دین کو بگاڑنے کی کوشش کرنا نفاق اکبر کے عظیم آثار میں سے ہے۔
- نفاقِ اصغر: منافقین کے اعمال جیسا عمل کرے البتہ دل میں کفر نہ ہو، مثلاً جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے اور جب اُسے امانت دی جائے تو اس میں خیانت کرے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: آيَةُ المُنَافِقِ ثَلاَثٌ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ.”منافق کی تین علامتیں ہیں :جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب اُسے امانت دی جائے تو اس میں خیانت کرے اور جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے“۔ (صحیح بخاری)