Skip to content

جب آ پ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا اولیاء غیب جانتے ہیں اور مُردوں کو زندہ کرتے ہیں؟

السؤال

س: جب آ پ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا اولیاء غیب جانتے ہیں اور مُردوں کو زندہ کرتے ہیں؟

الجواب

ج:تو آپ کہیں کہ اللہ کے سوا نہ تو کوئی غیب جانتا ہے اور نہ ہی اللہ کے سوا کوئی مُردوں کو زندہ کرسکتا ہے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: وَلَوْ كُنْتُ أَعْلَمُ الْغَيْبَ لَاسْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ وَمَا مَسَّنِيَ السُّوءُ. ”اگر میں غیب کی باتیں جانتا ہوتا تو میں بہت سے منافع حاصل کرلیتا اور کوئی نقصان مجھ کو نہ پہنچتا“۔ (سورۃ الأعراف:188)۔ جب رسول اللہ ﷺ جو مخلوق میں سب سے افضل ہونے کے باوجو غیب نہیں جانتے تو جو آپﷺ سے کم تر ہیں بدرجہ اولی غیب کو نہیں جانتے ہیں۔

اور ائمہ اربعہ کا اس پر اجماع ہے کہ جو شخص یہ اعتقاد رکھے گا کہ رسول اللہ ﷺ غیب جانتے ہیں یا مردوں کو زندہ کرتے ہیں وہ دین اسلام سے خارج ہو جاتا ہے، کیونکہ اس نے اس اللہ کی تکذیب کی جس نے اپنے رسول کو حکم دیا کہ وہ جنات اور انسانوں سے یہ کہیں: قُلْ لَا أَقُولُ لَكُمْ عِنْدِي خَزَائِنُ اللَّهِ وَلَا أَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَا أَقُولُ لَكُمْ إِنِّي مَلَكٌ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَيَّ. ” آپ کہہ دیجیے کہ نہ تو میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ تم میں سے کسی سے کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں۔ میں تو صرف جو کچھ میرے پاس وحی آتی ہے اس کا اتباع کرتا ہوں“۔ (سورۃ الأنعام:50) نیزاللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ. ”بے شک اللہ تعالیٰ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے وہی بارش نازل فرماتا ہے اور ماں کے پیٹ میں جو ہے اسے جانتا ہے، کوئی نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کرے گا؟ نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ کس سر زمین پر وہ مرے گا۔ بے شک اللہ تعالیٰ خوب جاننے والا اور خوب خبردار ہے“۔ (سورۃ لقمان:34) نبی ﷺ غیب نہیں جانتے تھے بجز اس کے کہ جو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی کرے اور آپ کو سکھلائے۔ اور نبی ﷺ نے کبھی بھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ انہوں نے اپنے اصحاب میں سے کسی صحابی یا اپنی اولاد میں سے کسی کو زندہ کیا ہو جن کی وفات آپ ﷺ سے پہلے ہوگئی تھی تو وہ لوگ کیسے زندہ کرسکتے ہیں جن کا مقام ومرتبہ نبیﷺ سے کہیں کمتر ہے۔