Skip to content

جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا مُردے سنتے ہیں یا پکارنے والے کی دعا قبول کرتے ہیں؟

السؤال

س: جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا مُردے سنتے ہیں یا پکارنے والے کی دعا قبول کرتے ہیں؟

الجواب

ج:تو آپ کہیں کہ مُردے نہیں سنتے، اس لیے کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: وَمَا أَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَنْ فِي الْقُبُور. ”آپ ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں“۔ (سورۃ فاطر:22)، اسی طرح اللہ تعالی کا فرمان ہے:إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَى. ”بے شک آپ مُردوں کو نہیں سنا سکتے“۔ (سورۃ النمل:80) اور نہ ہی مردے پکارنے والے کی دعا قبول کرتے ہیں۔ اللہ تعالی نے فرمایا: وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ مَا يَمْلِكُونَ مِنْ قِطْمِيرٍ، إِنْ تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا دُعَاءَكُمْ وَلَوْ سَمِعُوا مَا اسْتَجَابُوا لَكُمْ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُونَ بِشِرْكِكُمْ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيرٍ. ”جنہیں تم اس کے سوا پکار رہے ہو وہ تو کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے بھی مالک نہیں، اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سنتے ہی نہیں اور اگر سن بھی لیں تو فریاد رسی نہیں کریں گے بلکہ قیامت کے دن تمہارے اس شرک کا صاف انکار کر جائیں گے، آپ کو کوئی بھی حق تعالی جیسا خبردار خبریں نہ دے گا“۔ (سورة فاطر:13-14)، نیز اللہ تعالی نے فرمایا: وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ يَدْعُو مِنْ دُونِ اللَّهِ مَنْ لَا يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَهُمْ عَنْ دُعَائِهِمْ غَافِلُونَ. ”اور اس سے بڑھ کر بھلا گمراہ اور کون ہوگا؟ جو اللہ کے سوا ایسوں کو پکارتا ہے جو قیامت تک اس کی دعا قبول نہ کرسکیں بلکہ ان کے پکارنے سے محض بے خبر ہوں“۔ (سورۃ الاحقاف:5)