Skip to content

جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا کسی مسلمان کے جنتی یا جہنمی ہونے کا حکم لگایا جا سکتا ہے؟

السؤال

س: جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا کسی مسلمان کے جنتی یا جہنمی ہونے کا حکم لگایا جا سکتا ہے؟

الجواب

ج:تو آپ کہیں کہ کسی کے جنتی یا جہنمی ہونے کا حکم نہیں لگایا جا سکتا سوائے ان لوگوں کے جن کے متعلق نص وارد ہے، البتہ نیکوکار کے لیے ثواب کی امید کی جائے گی اور بُرے کے لیے عذاب سے ڈرا جائے گا، اور ہمارا ماننا ہے کہ جس شخص کی موت ایمان پر ہوگی اس کا انجام کار جنت ہے اور ہر وہ شخص جس کی موت شرک وکفر پر ہوگی وہ جہنمی ہے اور جہنم بڑا بُرا ٹھکانہ ہے۔