Skip to content

جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا مردے خواہ اولیاء ہوں یا غیر اولیاء وہ فریاد کرنے والے کی فریاد رسی اور ان سے مدد طلب کرنے والوں کی مدد کرتے ہیں؟

السؤال

س:جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا مردے خواہ اولیاء ہوں یا غیر اولیاء وہ فریاد کرنے والے کی فریاد رسی اور ان سے مدد طلب کرنے والوں کی مدد کرتے ہیں؟

الجواب

ج:تو آپ کہیں: وہ پکارنے والوں کی دعا کو قبول نہیں کرتے اور نہ ہی پکارنے والے کی دعا قبول کرنے اور فریاد کرنے والے کی فریاد رسی کرنے کی وہ طاقت ہی رکھتے ہیں۔ اللہ تعالی فرمان ہے: وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ مَا يَمْلِكُونَ مِنْ قِطْمِيرٍ، إِنْ تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا دُعَاءَكُمْ وَلَوْ سَمِعُوا مَا اسْتَجَابُوا لَكُمْ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُونَ بِشِرْكِكُمْ. ”جنہیں تم اس کے سوا پکار رہے ہو وہ تو کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے بھی مالک نہیں، اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سنتے ہی نہیں اور اگر سن بھی لیں تو فریاد رسی نہیں کریں گے بلکہ قیامت کے دن تمہارے اس شرک کا صاف انکار کرجائیں گے“۔ (سورة فاطر:13-14) ہائے اس شخص کی بربادی جسے شیاطین اور گمراہ داعیوں نے دھوکہ میں رکھا اور ان کے لیے مُردوں اور قبروں میں مدفون انبیاء، اولیاء اور صالحین کی دعا کو مزین کردیا۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے: وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ يَدْعُو مِنْ دُونِ اللَّهِ مَنْ لَا يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَهُمْ عَنْ دُعَائِهِمْ غَافِلُونَ. ”اس شخص سے بڑھ کر گمراہ اور کون ہوگا؟ جو اللہ کے سوا ایسوں کو پکارتا ہے جو قیامت تک اس کی دعا قبول نہ کرسکیں بلکہ ان کے پکارنے سے بالکل بے خبرہوں“۔ (سورۃ الاحقاف:5)