Skip to content

جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ غیر اللہ کے لیے نذر ماننے کا کیا حکم ہے؟

السؤال

س: جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ غیر اللہ کے لیے نذر ماننے کا کیا حکم ہے؟

الجواب

ج:تو آپ کہیں کہ یہ شرک اکبر ہے۔ اس لیے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللَّهَ فَلْيُطِعْهُ، وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَهُ فَلاَ يَعْصِهِ. ”جس نے یہ نذر مانی کہ وہ اللہ کی اطاعت کرے گا تو وہ اسے پوری کرے اور جس نے اللہ کی معصیت کی نذر مانی تو وہ اللہ کی نافرمانی نہ کرے“۔ (صحیح بخاری) نذر ماننے والے کے اعتبار سے ’نذر‘ قولی، مالی یا بدنی عبادت ہے۔ نذر: نفس پر ایسی چیز کا لازم کرنا ہے جو اس پر شرعاً لازم نہیں تھی، یہ حصولِ مطلوب یا دفعِ مرہوب (جس چیز کا خوف ہو) یا ملنے والی نعمت پر شکر ادا کرنے کے لیے یا کسی مصیبت کے ٹل جانے پر مانی جاتی ہے۔ اور یہ ان عبادتوں میں سے ہے جسے غیرُاللہ کے لیے کرنا جائز نہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے نذر پوری کرنے والوں کی تعریف کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا.”جو نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی چاروں طرف پھیل جانے والی ہے“۔ (سورۃ الإنسان:7)

اور قاعدہ یہ ہے کہ ”ہر وہ فعل جس کے کرنے والے کی اللہ تعالیٰ تعریف کرے وہ عبادت میں داخل ہے اور جو فعل عبادت ہے غیرُاللہ کے لیے اس کا کرنا جائز نہیں“۔