جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ بعض وہ مُردے جن کی جاہل لوگ تعظیم کرتے ہیں بسااوقات ان کی قبروں کے پاس کچھ آوازیں سنی جاتی ہیں تو وہ کیسی آوازیں ہیں؟
السؤال
س: جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ بعض وہ مُردے جن کی جاہل لوگ تعظیم کرتے ہیں بسااوقات ان کی قبروں کے پاس کچھ آوازیں سنی جاتی ہیں تو وہ کیسی آوازیں ہیں؟
الجواب
ج:تو آپ کہیں کہ وہ جنی شیطانوں کی آوازیں ہوتی ہیں جو جاہلوں کو اس وہم میں مبتلا کر دیتے ہیں کہ یہ صاحب قبر کی آواز ہے تاکہ وہ انہیں فتنے میں مبتلا کردیں اور ان کے دین کو ان پر الٹ دیں اور انہیں گمراہ کردیں، اور قرآن کی نص سے یہ ثابت ہے کہ مُردے نہ تو سنتے ہیں اور نہ ہی وہ پکارنے والے اور ندا لگانے والے کی دعا قبول کرتے ہیں۔ فرمان باری تعالی ہے: إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَىٰ. ”بے شک آپ مردوں کو نہیں سنا سکتے“۔ (سورۃ النمل:80) اسی طرح اللہ تعالی کا فرمان ہے: إِنْ تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا دُعَاءَكُمْ. ”اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سنتے ہی نہیں۔“ (سورۃ فاطر:14)۔ نیز اللہ تعالی کا فرمان ہے: وَمَا أَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَنْ فِي الْقُبُورِ. ”آپ ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں“۔ (سورۃ فاطر:22) پس وہ کیسے ان کی دعاء وپکار کو قبول کریں گے جب کہ وہ عالم برزخ میں ہیں، دنیا والوں سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَهُمْ عَنْ دُعَائِهِمْ غَافِلُونَ. ”بلکہ ان کے پکارنے سے وہ محض بے خبر ہیں“۔ (سورۃ الأحقاف:5)