Skip to content

جب آ پ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا ولایت صرف بعض مومنوں کے ساتھ ہی خاص ہے اور بعض کے ساتھ نہیں؟

السؤال

س: جب آ پ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا ولایت صرف بعض مومنوں کے ساتھ ہی خاص ہے اور بعض کے ساتھ نہیں؟

الجواب

ج:تو آپ کہیں کہ جو شخص مومن اور متقی ہے وہ اللہ کا ولی ہے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ، الَّذِينَ آَمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ. ”یاد رکھو اللہ کے دوستوں کے تئیں نہ تو کوئی اندیشہ ہے اور نہ ہی وہ غمگین ہوتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور( برائیوں سے) پرہیز رکھتے ہیں“۔ (سورۃ يونس:62-63) ولایت صرف کچھ اہل ایمان کے ساتھ خاص نہیں ہے، البتہ اس کے درجے الگ الگ ہیں۔ تقوی کا مطلب ہے کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے جن چیزوں کا حکم دیا ہے ان پر عمل کیا جائے، اور جن چیزوں سے منع کیا ہے ان سے باز رہا جائے۔ اور ہر مومن کو اس کے ایمان اور طاعت کے بقدر ولایت حاصل ہے۔