نتائج فلٹر کریں
395 کارڈ
الموضوعات
الموضوعات (13)
التصنيف الشرعي
Filter ▾
حجم المحتوى4
ج:تو آپ کہیں کہ استعاذہ (پناہ طلب کرنا) کے تینوں قسموں کی معرفت سے جواب کی وضاحت ہوگی اور وہ یہ ہیں:
- استعاذۂ توحیدیہ تعبّدیہ: یعنی ہر وہ چیز جس سے آپ ڈرتے ہیں اُن سے اللہ کی پناہ میں آنا۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ. ”آپ کہہ دیجیے کہ میں صبح کے رب کی پناہ میں آتا ہوں، ہر اُس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے“۔ (سورة الفلق:1-2) نیز اللہ تعالی کا فرمان ہے: قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، إِلَهِ النَّاسِ، مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ. ”آپ کہہ دیجیے کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ میں آتا ہوں، لوگوں کے مالک کی، لوگوں کے معبود کی (پناہ میں)، وسوسہ ڈالنے والے اور پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے“۔ (سورة الناس: 1-4)
- مباح استعاذہ: یعنی زندہ ، حاضر اور قادر مخلوق سے ایسی چیزوں کے متعلق پناہ طلب کرنا جس کی وہ قدرت رکھتے ہوں اور جو شرعی دائرہ سے باہر نہ ہوں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: فَمَنْ وَجَدَ مَلْجَأً أَوْ مَعَاذًا فَلْيَفعلْ بِه. ”جو شخص کوئی جائے پناہ یا جائے حفاظت پالے تو وہ اسے اختیار کرلے“۔ (صحیح مسلم)
- شرکیہ استعاذہ: یعنی ایسی چیزوں سے غیرُ اللہ کی پناہ طلب کرنا جس کی طاقت اللہ کے سوا کسی اور میں نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: وَأنَّهُ كانَ رِجالٌ مِنَ الْاِنْسِ يَعُوْذُوْنَ برجالٍ مِنَ الْجِنِّ فزادُوْهُمْ رَهْقًا. ”بات یہ ہے کہ چند انسان بعض جنات سے پناہ طلب کیا کرتے تھے جس سے جنات اپنی سرکشی میں اور بڑھ گئے“۔ (سورۃ الجن:6)
ج:تو آپ کہیں: میں وہی کہوں گا جس کی طرف رسول اللہ ﷺ نے میری رہنمائی فرمائی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: مَنْ نَزَلَ مَنْزِلًا ثُمَّ قَالَ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَضُرَّهُ شَيْءٌ، حَتَّى يَرْتَحِلَ مِنْ مَنْزِلِهِ ذَلِكَ. ”جو شخص کسی منزل پر اترے اور پھر یہ کلمات کہے: ”أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ“ (میں اللہ کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں، اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی) تو اس کو کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی یہاں تک کہ وہ اس جگہ سے کوچ کر جائے۔ (صحیح مسلم)
ج:تو آپ کہیں کہ یہ شرک اکبر ہے، جو شخص اس کا مرتکب ہو جائے اور مرنے سے قبل اس سے توبہ نہ کرلے تو وہ اس کے اعمال کو اکارت کردیتا ہے اور دین اسلام سے نکال کر ابدی اور ہمیشگی والی ہلاکت تک پہنچا دیتا ہے۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ. ”بے کس کی پکار کو جب وہ پکارے کون قبول کر کے سختی کو دور کردیتا ہے؟“ (سورۃ النمل:62) یعنی اللہ کے علاوہ نہ تو کوئی اس کی پکار کے جواب دے سکتا ہے اور نہ ہی اللہ کے سوا کوئی پریشانی کو دور کرسکتا ہے، پس اللہ تعالیٰ نے اپنے سوا سے استغاثہ کرنے پر صیغۂ استفہام کے ذریعہ توبیخ کی ہے۔ نیز اس لیے بھی کہ اللہ سے فریاد کرنا عبادت اور استعانت ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمْ. ”اس وقت کو یاد کرو جب تم اپنے رب سے فریاد کررہے تھے“۔ (سورۃ الأنفال:9) اور صحیح بخاری میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يجيءُ يَوْمَ القِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ بَعِيرٌ لَهُ رُغَاءٌ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغِثْنِي، فَأَقُولُ: لاَ أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللہِ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ، لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يجيءُ يَوْمَ القِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ فَرَسٌ لَهُ حَمْحَمَةٌ فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغِثْنِي، فَأَقُولُ: لاَ أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللہِ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ. کہ ”میں تم میں سے کسی شخص کو قیامت کے دن اس حال میں نہ پاؤں کہ اس کی گردن پر اونٹ ہو جو بلبلا رہا ہو، پس وہ کہے: اے اللہ کے رسول میری مدد کیجیے تو میں کہوں گا کہ: میں نے تمہیں بتلادیا تھا کہ میں تمہارے لیے اللہ کی طرف سے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں، میں تم میں سے کسی شخص کو قیامت کے دن اس حال میں نہ پاؤں کہ اس کی گردن پر گھوڑا ہو جو ہنہنا رہا ہو، پس وہ کہے :اے اللہ کے رسول میری مدد کیجیے تو میں کہوں گا کہ میں تمہارے لیے اللہ کی طرف سے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں، میں نے تمہیں بتلادیا تھا“۔ (صحیح بخاری وصحیح مسلم) اور یہ بات معلوم ہے کہ ہمارے لیے یہ جائز ہے کہ ہم زندہ اور حاضر شخص جو غائب نہ ہو، جسے ہم دیکھ رہے ہوں اس سے ان چیزوں میں فریاد کر سکتے ہیں جن پر وہ قادر ہو۔ اور زندہ مخلوق سے فریاد کرنے کا مطلب اس سے ایسی چیزوں کی مدد طلب کرنا ہے جس کی انسان طاقت رکھتا ہے، جیسا کہ موسی علیہ السلام کى قوم کے ایک آدمی نے ان کے دشمن کے خلاف موسی علیہ السلام سے مدد کی گہار لگائی۔ جیسا کہ فرمان باری تعالی ہے: فَاسْتَغَاثَهُ الَّذِي مِنْ شِيعَتِهِ عَلَى الَّذِي مِنْ عَدُوِّهِ. ”اس کی قوم والے نے اس کے خلاف جو اس کے دشمنوں میں سے تھا اس سے فریاد کی“۔ (سورۃ القصص:15) ہاں البتہ انسان اور جنات میں سے غیر موجود شخص، اسی طرح قبر والوں سے فریاد کرنا، تو اس کے باطل، حرام اور شرک ہونے پر امت کا اجماع ہے۔
ج:تو آپ کہیں کہ ایسے نام رکھنا جائز نہیں ہے۔ غیرُاللہ کی طرف عبد کی اضافت والے نام رکھنے کی حرمت پر ائمہ کا اجماع ہے اور ہر وہ نام جس میں عبدیت کی اضافت غیرُاللہ کی طرف ہو جیسے عبدُالنبی، عبدُالرسول یا عبدُ الحسین یا عبدُ الکعبہ وغیرہ تو ان کا بدلنا واجب ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہے جیسا کہ رسولﷺ سے وارد حدیث میں موجود ہے: إِنَّ أَحَبَّ الأسْماء إِلَى اللهِ عَبْدُ اللهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ. ”بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبد اللہ اور عبدالرحمن ہے“۔ (صحیح مسلم) وہ نام جن میں عبدیت کی اضافت غیرُاللہ کی طرف کی گئی ہو بدلنا واجب ہے اور یہ حکم ان زندہ شخصیتوں سے متعلق ہے جن کے ناموں میں عبدیت کی اضافت غیرُاللہ کی طرف کی گئی ہے۔
ج:تو آپ کہیں کہ یہ شرک ہے۔ نبی ﷺ کی مندرجہ ذیل احادیث کی روشنی میں: مَنْ عَلَّقَ تَمِيمَةً فَقَدْ أَشْرَكَ. ”جس نے تعویذ لٹکائی اس نے شرک کیا“ (مسند احمد) لَا يَبْقَيَنَّ فِي رَقَبَةِ بَعِيرٍ قِلَادَةٌ مِنْ وَتَرٍ وَلَا قِلَادَةٌ إِلَّا قُطِعَتْ. ”جس شخص کے اونٹ کی گردن میں تانت کا گنڈا ہو یا گنڈا ہو تو اسے باقی نہ چھوڑے بلکہ اسے کاٹ ڈالے“۔ (صحیح بخاری) مَنْ عَقَدَ لِحْيَتَهُ أَوْ تَقَلَّدَ وَتَرًا أَوْ اسْتَنْجَى بِرَجِيعِ دَابَّةٍ أَوْ عَظْمٍ فَإِنَّ مُحَمَّدًا ﷺ بَرِيءٌ مِنْهُ. ”جس نے اپنی داڑھی میں گرہ لگائی یا تانت کا گنڈا باندھا یا چوپائے کی لید یا ہڈی سے استنجا کیا تو بے شک محمد ﷺ اس سے بری ہیں“۔ (مسند احمد) إِنَّ الرُّقَى وَالتَّمَائِمَ وَالتِّوَلَةَ شِرْكٌ. ”جھاڑ پھونک (جو عربی زبان میں نہ ہو یا جس کا معنی ومفہوم غیر واضح ہو) گنڈا (تعویذ) اور تولہ شرک ہیں“۔ (ابو داود) مَنْ عَلَّقَ تَمِيمَةً فَلَا أَتَمَّ اللَّهُ لَه. ”جو شخص تعویذ لٹکائے، اللہ تعالیٰ اس کی آرزو پوری نہ کرے“۔ (صحیح ابن حبان) جو شخص اوہام وخرافات سے اپنے تعلقات استوار کرلے وہ نامراد ہوتا ہے، جیساکہ حدیث میں ہے: مَنْ تَعَلَّقَ شَيْئًا وُكِلَ إِلَيْهِ. کہ ”جو شخص کوئی چیز لٹکاتا ہے وہ اسی کے سپرد کردیا جاتا ہے“۔
تِوَلہ: ایک جادوئی عمل ہے جس کے بارے میں ان کا گمان ہوتا ہے کہ اس کی وجہ سے شوہر بیوی کی نگاہ میں محبوب بن جاتا ہے یا دونوں کے مابین جدائی واقع ہوجاتی ہے، نیز تولہ کا عمل احباب اور قرابت داروں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔
تمائم (تعویذ گنڈے): ایسی چیزیں جو نظرِبد اور حسد سے بچانے کے لیے اولاد کے گلے میں لٹکائی جائیں۔
تمیمہ (تعویذ) کا معنی بیان کرتے ہوئے امام منذری رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”موتی جسے لوگ اس نیت سے لٹکاتے ہیں کہ یہ ان سے مصیبتوں اور آفتوں کو دور کرے گی“۔ یہ جہالت وگمراہی ہے، کیونکہ یہ نہ تو شرعی سبب ہے اور نہ ہی کوئی قدرتی سبب۔ اسی قبیل سے کنگن (کڑا)، چیتھڑے اور وہ چھوٹے زیورات ہیں جنہیں انسان نظر بد سے بچنے کے لیے پہنتے ہیں، یا چوپائے، گاڑی اور گھروں میں لٹکائے جاتے ہیں۔
ج:تو آپ بتائیں کہ تبرک کی دوقسمیں ہیں:
پہلی قسم: مشروع وجائز تبرّک: جس کی مشروعیت اور اس سے تبرک لینے والے کے لیے فائدہ کے حصول پر کتاب وسنت میں دلیلیں وارد ہیں، اور بغیر کتاب وسنت کی دلیل کے کسی چیز میں برکت کا اعتقاد رکھنا جائز نہیں ہے، اس میں عقل واستحسان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، پیدا کرنے والے، حکمت والے اللہ تبارک وتعالیٰ یا اس کے رسول ﷺ کے بتلائے بغیر ہم نہیں جانتے کہ یہ چیز مبارک ہے یا اس میں برکت ہے۔ اور کتاب وسنت کی پیروی میں ہی ہر طرح کی خیر وبرکت مضمر ہے، انہی کے ذریعہ ہمیں مبارک چیزوں کا علم ہوتا ہے، اور یہ بھی کہ کس طرح ان سے برکت حاصل کی جائے جیسے رسول ﷺ کی ذات اور ان سے الگ ہونے والی چیزیں مثلاً تھوک، بال اور آپ کے بدن سے مس کیے (چھوئے) ہوئے لباس سے تبرّک حاصل کرنا۔ تبرّک کا حصول نبی ﷺ کے ساتھ خاص ہے اور ان چیزوں کے ساتھ جن کا تعلق آپ ﷺ کی ذات سے ثابت ہے نیز اسی قبیل سے آپ کے بال اور لباس بھی ہیں۔ خرافی لوگ جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کے پاس نبی ﷺ کے بال اور آپ ﷺ کے کپڑے ہیں، یہ سب مسلمانوں کی عقلوں سے کھلواڑ، ان کے دین کو برباد کرنے اور ان کے مال ودولت کو سلب کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
دوسری قسم: ممنوع تبرک: جو حرام اور شرک باللہ تک پہنچاتا ہے، جیسے صالحین کی ہستیوں اور ان سے الگ ہونے والی چیزوں سے تبرک حاصل کرنا، ان کی قبروں پر نماز ودعا کے ذریعہ تبرک حاصل کرنا، ان کی قبروں کی مٹی سے دوا کے عقیدے سے تبرک حاصل کرنا بعینہ ہر اُس مقام، یا پتھر یا درخت سے تبرک حاصل کرنا یا طواف کرنا یا اُس پر چیتھڑا باندھنا جس کی فضیلت کا وہ اعتقاد رکھتا ہے، جب کہ یہ بات معلوم ہے کہ کوئی چیز ایسی نہیں جس کا بوسہ لینا اور چھونا (بغرض تبرک) مشروع ہو سوائے کعبہ میں موجود حجرِ اسود اور اس کے رکن کے، اس کے علاوہ کسی بھی چیز کو چھونا، بوسہ لینا اور اس کا طواف کرنا منع ہے۔ اور یہ شرکِ اکبر ہے اس صورت میں جبکہ انسان یہ عقیدہ رکھے کہ یہ خود برکت دیتے ہیں، یا وہ شرک اصغر ہے اس صورت میں جبکہ وہ یہ اعتقاد رکھے کہ یہ برکت کا سبب ہیں۔
ج:تو آپ بتائیں کہ یہ اعتقاد وعمل من گھڑت اور مبنی بر بدعت ہے کیوں کہ ہمارے نبی محمد ﷺ کے صحابہ امت میں سب سے زیادہ جاننے والے، سب سےافضل، سب سے زیادہ سمجھنے والے اور سب سے زیادہ خیر کی حرص رکھنے والے اور اہل فضل کو سب سے زیادہ پہچاننے والے تھے اس کے باوجود انہوں نے ابوبکر، عمر، عثمان اور علی رضی اللہ عنہم کے آثار سے تبرّک حاصل نہیں کیا اور نہ ہی ان کے آثار کو تلاش کیا جب کہ وہ انبیاء کے بعد امت کے افضل ترین لوگ تھے، کیونکہ انہیں پتہ تھا کہ تبرّک نبی ﷺ کی ذات کے ساتھ خاص ہے۔ عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے بیعتِ رضوان کے درخت کو اس میں غلو واقع ہونے کے خوف سے کاٹ دیا تھا، اور اسلاف کرام لوگوں میں سب سے زیادہ خیر وبھلائی کے فروغ کے لیے کوشاں تھے۔ اگر صالحین کے آثار تلاش کرنے میں خیر اور فضل مضمر ہوتا تو وہ اس کی طرف ہم سے پہلے سبقت کرتے۔
ج:تو آپ کہیں کہ یہ شرک ہے۔ امام احمد اور ترمذی نے ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ حنین کے لیے نکلے اور ہم کفر کے زمانے سے ابھی بہت قریب سے گزرے تھے، کفار کا ایک بیری کا درخت تھا جہاں وہ جا کر رُکتے تھے اور اس پر اپنے اسلحہ لٹکایا کرتے تھے، اسے ”ذات انواط“ کہا جاتا تھا چنانچہ راستے میں ہم لوگ ایک بیری کے درخت سے گزرے تو ہم نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! ہمارے لیے بھی ایک ذات انواط مقرر فرما دیجیے جیسا کہ مشرکین کا ایک ذات انواط ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ”اللہ اکبر! یہ تو (سابقہ قوموں کے) راستے ہیں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم نے تو وہی بات کہہ دی جو بنی اسرائیل نے موسی علیہ السلام سے کہی تھی ”اجْعَلْ لَنَا إِلٰھًا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ“ کہ اے موسیٰ! ہمارے لیے بھی ایک معبود ایسا ہی مقرر کر دیجیے جیسے ان کے یہ معبود ہیں۔ واقعی تم لوگوں میں بڑی جہالت ہے۔ (سورۃ الأعراف:138)، پھر نبی ﷺ نے فرمایا: ”بے شک تم بھی پہلی امتوں کے طریقوں پر چلو گے“۔
ج:تو آپ کہیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کی قسم کھانا جائز نہیں ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: مَنْ كَانَ حَالِفًا فَلْيَحْلِفْ بِاللَّهِ، أَوْ لِيَصْمُتْ. ”جو شخص قسم کھانا چاہتا ہے تو وہ اللہ ہی کی قسم کھائے یا خاموش رہے“۔ (صحیح بخاری) نیز نبی ﷺ نے غیرُاللہ کی قسم کھانے سے منع فرمایا ہے، جیسا کہ نبی ﷺ کے اس فرمان میں ہے: لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ وَلَا بِالطَّوَاغِي. ”نہ اپنے باپ داداؤں کی قسم کھاؤ اور نہ بتوں کی“ (صحیح مسلم)۔ طواغی طاغوت کی جمع ہے۔ بلکہ آپ ﷺ نے غیراللہ کی قسم کھانے کو شرک گردانا ہے، جیسا کہ آپﷺ کے اس فرمان میں ہے: مَنْ حَلَفَ بِغَيْرِ اللَّهِ فَقَدْ كَفَر أو أَشْرَكَ. ”جس نے غیرُ اللہ کی قسم کھائی اس نے کفر یا شرک کیا“۔ اسی طرح آپﷺ نے فرمایا: مَنْ حَلَفَ بِالْأَمَانَةِ فَلَيْسَ مِنَّا. ”جس نے امانت کی قسم کھائی وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔ (مسند احمد، صحیح ابن حبان، مستدرک حاکم، بسند صحیح)
مسلمان کو نبی، ولی، شرف، امانت اور کعبہ اور دیگر مخلوقات کی قسم کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔
ج:تو آپ کہیں کہ ایسا اعتقاد رکھنا جائز نہیں ہے، کیونکہ قطعی طور پر یہ اثر انداز نہیں ہوتے، اور اس کی تصدیق ارباب باطل میں سے صرف کم عقل اور اوہام وخرافات کے پیچھے چلنے والے ہی کریں گے، اور ایسا عقیدہ رکھنا شرک ہے۔ اس لیے کہ حدیث قدسی میں نبی ﷺ کے فرمان ہے: إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِفَضْلِ اللهِ وَرَحْمَتِهِ فَذَلِكَ مُؤْمِنٌ بِي كَافِرٌ بِالْكَوْكَبِ، وَ مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا فَذَلِكَ كَافِرٌ بِي مُؤْمِنٌ بِالْكَوْكَبِ. ”بےشک اللہ تعالی فرماتا ہے: جس نے یہ کہا کہ اللہ کے فضل ورحمت سے ہم پر بارش ہوئی وہ مجھ پر ایمان لایا اور ستارے کا انکار کیا اور جس نے یہ کہا کہ فلاں فلاں نچھتر (ستارے) کی وجہ سے بارش ہوئی اس نے میرا کفر کیا اور ستارے پر ایمان لایا“۔ (صحیح بخاری وصحیح مسلم) اہل جاہلیت اس بات کا اعتقاد رکھتے تھے کہ بارش لانے میں ستاروں کا دخل ہوتا ہے۔