جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ مومن کا عمل کب منقطع ہوجاتا ہے؟
السؤال
س: جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ مومن کا عمل کب منقطع ہوجاتا ہے؟
الجواب
ج:تو آپ کہیں کہ مومن کا عمل موت سے منقطع ہوجاتا ہے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ. ”اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو یقین آجائے“۔ (سورۃ الحجر: 99) اور یقین کے معنی یہاں موت کے ہیں۔ اس کی دلیل نبی ﷺ کا یہ فرمان ہے جس کو آپﷺ نے عثمان بن مظعون کی وفات پر فرمایا تھا: أمَّا عُثمانُ فقَدْ جَاءَهُ وَاللهِ اليَقِينُ. کہ ”واللہ عثمان کو یقین آگیا“ (صحیح بخاری)؛ اور اس لیے کہ نبیﷺ نے اپنی زندگی میں عمل کو ترک نہیں کیا۔ یہاں پر یقین کا مطلب ایمان کا کوئی درجہ نہیں ہے کہ وہاں مومن عمل سے رک جائے یا اس کا عمل اس سے اٹھ جائے جیسا کہ راہِ راست سے بھٹکے ہوئے کچھ لوگوں کا خیال ہے۔