Skip to content

السؤال

س3: كيف يكون الأدب مع الوالدين؟

س3: والدین کا ادب واحترام کیسے ہوگا؟

الجواب

ج:1. طاعة الوالدين في غير معصية.

  1. خدمة الوالدين.
  2. مساعدة الوالدين.
  3. قضاء حوائج الوالدين.
  4. الدعاء للوالدين.
  5. التأدب معهم في القول؛ فلا يجوز قول: "أف"، وهي أقل الأقوال.
  6. الابتسام في وجه الوالدين ولا أعبس.
  7. لا أرفع صوتي فوق صوت الوالدين، وأصغي إليهما، ولا أقاطعهما بالكلام، ولا أناديهما باسمهما، بل أقول: " أبي"، "أمي".
  8. أستأذن قبل الدخول على أبي وأمي وهما في الغرفة.
  9. تقبيل يد ورأس الوالدين.
  • قال تعالى:

﴿۞ وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعۡبُدُوٓاْ إِلَّآ إِيَّاهُ وَبِٱلۡوَٰلِدَيۡنِ إِحۡسَٰنًاۚ إِمَّا يَبۡلُغَنَّ عِندَكَ ٱلۡكِبَرَ أَحَدُهُمَآ أَوۡ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَآ أُفّٖ وَلَا تَنۡهَرۡهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوۡلٗا كَرِيمٗا٢٣

وَٱخۡفِضۡ لَهُمَا جَنَاحَ ٱلذُّلِّ مِنَ ٱلرَّحۡمَةِ وَقُل رَّبِّ ٱرۡحَمۡهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرٗا﴾

[الإسراء: ٢٣-٢٤].

  • وفي الحديث جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم يستأذنه في الجهاد، فقال:

«ألك والدان؟» قال نعم. قال: «ففيهما فجاهد»

رواه الترمذي.

ج- 1- معصیت کے سوا دیگر چیزوں میں ان کا حکم ماننا۔

  1. ان کی خدمت کرنا۔
  2. انہیں سہارا دینا۔
  3. ان کی حاجات پوری کرنا۔
  4. ان کے لیے دعا کرنا۔
  5. ان کے ساتھ ادب سے بات کرنا اور انہیں اف تک نہ کہنا اور یہ ادنی درجہ کی زبانی گستاخی ہے۔
  6. ان سے مسکرا کر بات کرنا اور منہ نہ بسورنا۔
  7. میں اپنی آواز والدین کی آواز سے اونچی نہیں کروں گا،میں ان کی بات دھیان سے سنوں گا، ،ان کی بات نہیں کاٹوں گا اور انہیں نام سے نہیں پکاروں گا بلکہ ابو امی کہہ کر پکاروں گا۔
  8. ان کے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے اجازت لے لوں گا۔
  9. ان کے ہاتھ اور سر پر بوسہ دینا۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

"اور تیرا پروردگار صاف صاف حکم دے چکا ہے کہ تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرنا۔ اگر تیری موجودگی میں ان میں سے ایک یا یہ دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کے آگے اف تک نہ کہنا اور نہ انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرنا، بلکہ ان کے ساتھ ادب واحترام سے بات چیت کرنا۔

اور عاجزی اور محبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضع کا بازو پست رکھے رکھنا اور دعا کرتے رہنا کہ اے میرے پروردگار! ان پر ویسا ہی رحم کر، جیسا انہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی ہے۔"

[الإسراء: ۵۷]

  • حدیث میں ہے کہ ایک شخص نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ سے جہاد کی اجازت طلب کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا:

”کیا تمہارے والدین ہیں؟“ اس نے کہا: ہاں۔ فرمایا: ”تو انھی کی خدمت کر کے جہاد کرو۔“

اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔