رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ادب سے پیش آنے کا کیا مطلب ہے؟
- الباب / الفصل
- قسم الآداب الإسلامية
السؤال
س2: كيف يكون الأدب مع الرسول صلى الله عليه وسلم؟
س2: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ادب سے پیش آنے کا کیا مطلب ہے؟
الجواب
ج:1. اتباعه والاقتداء به.
قال تعالى:
﴿لَّقَدۡ كَانَ لَكُمۡ فِي رَسُولِ ٱللَّهِ أُسۡوَةٌ حَسَنَةٞ لِّمَن كَانَ يَرۡجُواْ ٱللَّهَ وَٱلۡيَوۡمَ ٱلۡأٓخِرَ وَذَكَرَ ٱللَّهَ كَثِيرٗا﴾
[الأحزاب: ٢١].
- طاعته.
- ترك معصيته.
﴿مَّن يُطِعِ ٱلرَّسُولَ فَقَدۡ أَطَاعَ ٱللَّهَۖ وَمَن تَوَلَّىٰ فَمَآ أَرۡسَلۡنَٰكَ عَلَيۡهِمۡ حَفِيظٗا﴾
[النساء: ٨٠].
- تصديقه فيما أخبر.
﴿وَمَا يَنطِقُ عَنِ ٱلۡهَوَىٰٓ٣
إِنۡ هُوَ إِلَّا وَحۡيٞ يُوحَىٰ﴾
[النجم: ٣-٤].
- عدم الابتداع في الزيادة على سنته.
قال عليه الصلاة والسلام:
«من أحدث في أمرنا هذا ما ليس فيه فهو رد»
متفق عليه.
- محبته أكثر من النفس ومن كل الناس.
«لا يؤمن أحدكم حتى أكون أحب إليه من والده وولده، والناس أجمعين»
- تعظيمه ونصرته ونصرة سنته.
قال سبحانه:
﴿لِّتُؤۡمِنُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَتُعَزِّرُوهُ وَتُوَقِّرُوهُۚ ﴾
[الفتح: ٩].
ج- 1- آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور اقتدا کرنا۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
"یقیناً تمہارے لئے رسول اللہ میں عمده نمونہ (موجود) ہے، ہر اس شخص کے لئے جو اللہ تعالیٰ کی اور قیامت کے دن کی توقع رکھتا ہے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کی یاد کرتا ہے۔"
[الأحزاب: ۲۱]
- اس کی اطاعت کرنا۔
- اس کی نافرمانی سے باز رہنا۔
"اس رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جو اطاعت کرے، اسی نے اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی اور جو منہ پھیر لے، تو ہم نے آپ کو کچھ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا۔"
[ سورہ النساء: 80 ]
- جن چیزوں کی آپ نے خبر دی ہے اس میں آپ کى تصدیق کی جاۓ۔
"اور نہ وه اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں،
وه تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے۔"
[سورہ نجم: ۳-۴]
5-بدعت سے دور رہنا اور سنت پر زیادتی نہ کرنا۔
آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا:
’’مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ فِيهِ، فَهُوَ رَدٌّ‘‘۔ جس نے ہمار ے اس امر(دین) میں کوئی ایسی چیز ایجاد کی جو اس میں نہیں ہے تو وہ مردود ہے۔
صحیح بخاری وصحیح مسلم۔
- خود سے اور تمام لوگوں سے بھی زیادہ آپ سے محبت کرنا۔
"لا يؤمِنُ أحدُكم حتى أَكونَ أَحَبَّ إليه من والِدِه ووَلَدِه والناس أَجْمَعِين" ” تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اس کے نزدیک اس کے والدین، اس کے بال بچوں اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔“
- آپ کی تعظیم کرنا اور آپ کی اور آپ کی سنت کی تائید کرنا۔
اللہ پاک کا فرمان ہے:
"تاکہ (اے مسلمانو!) تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان ﻻؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کا ادب کرو۔"
[الفتح: 29]