Skip to content

أحمد بن عبد الحليم بن عبد السلام بن تيمية

الإسم

احمد بن عبد الحلیم بن عبد السلام بن تیمیہ

اسم الشهرة

ابن تیمیہ

نبذة مختصرة

شیخ الاسلام احمد بن عبد الحلیم بن عبدالسلام بن تیمیہ حرانی، امام مجتہد اور مجدد تھے، سن 661 هـ میں پیدا ہوئے، علوم نقلیہ اور عقلیہ کے سمندر تھے، ذہن و فراست اور تیز فہمی میں اللہ کی ایک نشانی تھے، ان کو تقی الدین کہا جائے یہ ان کو ناپسند تھا، اس کے باوجود وہ اسی سے اور شیخ الاسلام سے مشہور ہوئے، علامہ ابن دقیق العید ان کے بارے میں کہتے ہيں: "جب میں ابن تیمیہ سے ملا، تو میں نے ایک ایسے شخص کو دیکھا جس کی آنکھوں کے سامنے تمام علوم تھے،جن میں سے جتنا چاہتے لیتے اور جتنا چاہتے چھوڑتے جاتے تھے۔" ابن حجر عسقلانی کہتے ہيں: "فقہ سیکھی، ماہر ہوئے، نمایاں مقام حاصل کیا، تدریس و افتا کا کام کیا، ہم عصروں پرفوقیت لے گئے، سرعت استحضار، مضبوط عزم و ارادے، تمام منقول اور معقول علوم اور سلف و خلف کے مذاہب سے بھرپور واقفیت میں ایک نایاب نمونہ بن گئے۔" انھوں نے بہت ساری تصنفیات چھوڑی ہيں، یہاں تک کہ ذہبی کہتے ہيں: "شاید اس وقت ان کی کتابیں 4000 یا اس سے زیادہ کاپیوں پر مشتمل ہوں گی۔" ان کی کچھ کتابیں اس طرح ہیں: "درء تعارض العقل والنقل"، "منهاج السنة النبوية"، "الاستقامة"، "الجواب الصحيح لمن بدل دين المسيح"، "بيان تلبيس الجهمية"، "اقتضاء الصراط المستقيم لمخالفة أصحاب الجحيم"۔ سن 728ھ میں وفات پائی۔

المراجع

مزید (1)
المعجم المختص بالمحدثين (ص: 25) معجم الشيوخ الكبير للذهبي (1/56) فوات الوفيات(1/74) ذيل التقييد (1/325) الأعلام للزركلي (1/144)