أبي بن كعب بن قيس بن عبيد الأنصاري
الإسم
ابی بن کعب بن قیس بن عبید انصاری
اسم الشهرة
اُبَی بن كعب -رضی اللہ عنہ-
نبذة مختصرة
ابی بن کعب بن قیس بن عبید انصاری خزرجی ایک جلیل القدر صحابی ہیں، کنیت ابوالمنذر اور ابوالطفیل تھی، ذی علم صحابہ میں شمار ہوتے ہیں۔ عمر فاروق -رضی اللہ عنہ- نے فرمایا: "ابی مسلمانوں کے سردار ہیں۔" اللہ کے رسول ﷺ نے ان سے پوچھا: "اے ابوالمنذر! کیا تم جانتے ہو کہ تمھارے پاس اللہ کی جو کتاب ہے اس کی کون سی آیت سب سے عظیم ہے؟" تو انھوں نے جواب دیا: اللہ اور اس کے رسول اس معاملے میں زیادہ جانتے ہیں ہیں۔ آپ ﷺ نے پھر کہا: "اے ابوالمنذر! کیا تم جانتے ہو کہ تمھارے پاس اللہ کی جو کتاب ہے اس کی کون سی آیت سب سے عظیم ہے؟" ان کا کہنا ہے کہ میں نے پھر جواب میں کہا: {الله لا إله إلا هو الحي القيوم}، تو آپ ﷺ نے میرے سینے پر مارا اور فرمایا: "اللہ کی قسم! تم کو یہ علم مبارک ہو۔" اسی طرح اللہ کے نبی ﷺ نے ان سے کہا تھا: "اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمھارے سامنے {لم يكن الذين كفروا من أهل الكتاب} پڑھوں"، یہ سن کر انھوں نے کہا کہ کیا سچ مچ اللہ نے میرا نام لیا ہے؟ جب آپ نے ہاں کہا تو وہ رو پڑے، ان کے سن وفات کے بارے میں بہت زیادہ اختلاف ہے، کچھ لوگوں نے سن 19ھ کہا ہے، کچھ لوگوں نے 20ھ کہا ہے اور کچھ لوگوں نے 32ھ۔۔