أحمد بن محمد بن حنبل الشيباني الإمام
الإسم
امام احمد بن محمد بن حنبل شیبانی
اسم الشهرة
احمد بن حنبل
نبذة مختصرة
ابو عبد اللہ امام احمد بن محمد بن حنبل شیبانی، سن 164 میں پیدا ہوئے، اسلام کے بڑے نامور اماموں میں سے ایک ہیں، ان سے متعلق بہت سی باتیں بڑی مشہور ہیں، ان کے بارے میں امام شافعی نے کہا ہے: "احمد آٹھ فنون میں امام ہیں: حدیث میں امام ہیں، فقہ میں امام ہیں، لغت میں امام ہیں، قرآن میں امام ہیں، فقر میں امام ہیں، زہد میں امام ہیں، ورع میں امام ہیں اور سنت (عقیدہ) میں امام ہیں۔" خلق قرآن کے فتنے میں ان کے اپنے موقف پر ڈٹے رہنے اور اذیت برداشت کرنے کا واقعہ بہت مشہور ہے، یہ واقعہ دراصل ان کے علم و صبر پر دلالت کرتا ہے، اسی کے بعد ان کو امام اہل سنت کا لقب دیا گیا، کیوں کہ انھوں نے اس وقت سنت کا اظہار کیا تھا جب بدعت پھیل چکی تھی۔ سنت کے جتنے بھی اماموں کو یہ امام اہل سنت کا لقب ملا ہوا ہے، اس کا معنی یہی ہے، جب کہ بدعت کے اماموں کا معاملہ اس کے برخلاف ہے، کیوں کہ وہ ایسے لوگ ہیں جنھوں نے بدعت کو گھڑنے اور اسے فروغ دینے کا کام کیا۔ اس طرح دیکھا جائے تو سنت کے اماموں کی جانب اس کی نسبت اسے ظاہر کرنے اور پھیلانے پر مبنی ہے، جب کہ بدعت کی نسبت اس کے اماموں کی جانب اسے صادر کرنے اور گھڑنے پر مبنی ہے۔ انھوں نے "المسند"، "الزهد"، "الأشربة"، "رسالة في المسيء صلاته" اور "الرد على الزنادقة والجهمية" وغیرہ جیسی تصنیفات چھوڑی ہیں، ان کے شاگردوں نے ان سے لگ بھگ 60 ہزار مسائل نقل کیے ہیں، اصول اور فروع میں ان کا مسلک ایک مستقل مسلک کی حیثیت رکھتا ہے، سن 241ھ میں وفات پائی۔