Skip to content

نفاق کیا ہے اور اس کی قسمیں کیا کیا ہیں؟

الباب / الفصل
قسم العقيدة

السؤال

س٢٢: ما هو النفاق وأنواعه؟

س22: نفاق کیا ہے اور اس کی قسمیں کیا کیا ہیں؟

الجواب

ج:1. النفاق الأكبر: وهو إبطان الكفر وإظهار الإيمان.

ويُخرِجُ من الإسلام وهو من الكفر الأكبر.

قال تَعَالَى:

﴿إِنَّ ٱلۡمُنَٰفِقِينَ فِي ٱلدَّرۡكِ ٱلۡأَسۡفَلِ مِنَ ٱلنَّارِ وَلَن تَجِدَ لَهُمۡ نَصِيرًا﴾

[النساء: ١٤٥].

  1. النفاق الأصغر:

مثل: الكذب، وإخلاف الوعد، وخيانة الأمانة.

ولا يُخرج من الإسلام، وهو من الذنوب، وصاحبه معرَّض للعذاب.

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:

«آية المنافق ثلاث: إذا حدث كذب، وإذا وعد أخلف، وإذا اؤتمن خان»

رواه البخاري ومسلم.

ج:1۔ نفاق اکبر: دل میں کفر کو چھپانے اور (زبان سے) ایمان ظاہر کرنے کو کہتے ہیں۔

اور یہ کفر اکبر ہے جس کے سبب انسان دائرہ اسلام سے نکل جاتا ہے۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

"منافق تو یقیناً جہنم کے سب سے نیچے کے طبقہ میں جائیں گے ، ناممکن ہے کہ تو ان کا کوئی مددگار پالے۔"

[ سورہ النساء: 80 ]

2: نفاق اصغر:

جیسے دروغ گوئی، وعدہ خلافی اور خیانت۔

یہ گناہ ہے اور اس کا کرنے والا عذاب سے بھى دو چار ہو سکتا ہے لیکن اس سے انسان کافر نہیں ہوتا۔

چناںچہ نبی ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے:

(منافق کی تین نشانیاں ہیں: جب بات کہے تو جھوٹ بولے‘ جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے)۔

اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔