Skip to content

جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ نفاق کی کتنی قسمیں ہیں؟

السؤال

س: جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ نفاق کی کتنی قسمیں ہیں؟

الجواب

ج:تو آپ کہیں: نفاق کی دو قسمیں ہیں: نفاق اکبر اور نفاق اصغر۔

  1. نفاقِ اکبر: یعنی ایمان ظاہر کرنا اور کفر کو چھپانا۔ دین اسلام سے بغض رکھنا، اس کی فتح ونصرت کو ناپسند کرنا اور مسلمانوں سے عداوت رکھنا اور ان سے لڑائی کرنا اور ان کے دین کو بگاڑنے کی کوشش کرنا نفاق اکبر کے عظیم آثار میں سے ہے۔
  2. نفاقِ اصغر: منافقین کے اعمال جیسا عمل کرے البتہ دل میں کفر نہ ہو، مثلاً جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے اور جب اُسے امانت دی جائے تو اس میں خیانت کرے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: آيَةُ المُنَافِقِ ثَلاَثٌ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ.”منافق کی تین علامتیں ہیں :جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب اُسے امانت دی جائے تو اس میں خیانت کرے اور جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے“۔ (صحیح بخاری)