جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک عمل کی قبولیت کے لیے کیا شرطیں ہیں؟
السؤال
س: جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک عمل کی قبولیت کے لیے کیا شرطیں ہیں؟
الجواب
ج:تو آپ کہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک عمل مقبول نہ ہوگا تا وقتیکہ اس میں دو شرطیں نہ پائی جائیں: پہلی شرط: وہ عمل اللہ کے لیے خالص ہو، اور اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ. ”انہیں اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا کہ صرف اللہ کی عبادت کریں، بندگی کو اسی کے لیے خالص کرتے ہوئے، یکسو ہوکر“۔ (سورة البينة:5)؛ اسی طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا. ”تو جسے بھی اپنے پروردگار سے ملنے کی آرزو ہو اسے چاہیے کہ نیک اعمال کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے“۔ (سورۃ الكهف:110)
دوسری شرط: وہ عمل رسول اللہ ﷺ کی لائی ہوئی شریعت کے موافق ہو، اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ. ”(اے نبی!) کہہ دیجیے کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو، خود اللہ تم سے محبت کرے گا“۔ (سورۃ آل عمران:31)، اور نبی ﷺ کا فرمان ہے: مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَيْسَ عَلَيْهِ أَمْرُنَا فَهُوَ رَدٌّ. کہ ”جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں ہے تو وہ مردود ہے“۔ (صحیح مسلم) اگر عمل رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق نہیں ہے تو وہ قابلِ قبول نہیں ہے اگرچہ صاحبِ عمل اپنے اس عمل میں مخلص ہو۔