Skip to content

جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ سب سے بڑا گناہ جس سے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہوتی ہے، کون سا ہے؟

السؤال

س: جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ سب سے بڑا گناہ جس سے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہوتی ہے، کون سا ہے؟

الجواب

ج:تو آپ کہیں: سب سے بڑا گناہ شرک ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: قَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ وَقَالَ الْمَسِيحُ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اعْبُدُوا اللَّهَ رَبِّي وَرَبَّكُمْ إِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاهُ النَّارُ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ. ”بے شک وہ لوگ کافر ہوگئے جن کا کہنا ہے کہ مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے حالانکہ خود مسیح نے ان سے کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل! اللہ ہی کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا رب ہے، یقین مانو کہ جو شخص اﷲ کے ساتھ شریک کرتا ہے ﷲ تعالیٰ نے اس پرجنت حرام کر دی ہے، اس کا ٹھکانہ جہنم ہی ہے، اور گناہ گاروں کی مددکرنے والا کوئی نہیں ہوگا“۔ (سورۃ المائدة:72) نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ.کہ ”یقیناً اللہ تعالیٰ اپنے ساتھ شریک کیے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے سوا جسے چاہے بخش دیتا ہے“۔ (سورۃ النساء:48) ﷲ تعالیٰ کا اپنے ساتھ شریک کیے جانے کو نہ بخشنا اس بات کی دلیل ہے کہ شرک سب سے بڑا گناہ ہے اور اس کی وضاحت رسول اللہ ﷺ کے قول سے ہوتی ہے، جب آپ ﷺ سے پوچھا گیا: کون سا گناہ سب سے بڑا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا: أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَكَ. کہ ”تم اللہ کا شریک بناؤ حالانکہ اس نے تمہیں پیدا کیا ہے“۔ (متفق عليہ) الند: یعنی ہمسر اور مساوی۔

شرک یہ ہے کہ کسی کو اللہ کے مساوی اور اس کے برابر قرار دیا جائے، خواہ وہ فرشتہ ہو یا رسول یا ولی وغیرہ، چنانچہ وہ اس شریک کے متعلق صفات ربوبیت یا ربوبیت کی خصوصیات جیسے پیدائش، بادشاہت یا تدبیر کا اعتقاد رکھے یا اس کا تقرب حاصل کرنے کے لیے اس کو پکارے، اس سے لو لگائے، ڈرے، اس پر بھروسہ کرے یا اللہ کو چھوڑ کر یا اللہ کے ساتھ اُن سے امید باندھے، اور مالی یا ظاہری وباطنی بدنی عبادت میں سے کچھ اس شریک کے لیے روا رکھے۔