Skip to content

جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا عمل کے درست ہونے کی ضرورت نہیں ہے، صرف نیت کا درست ہونا ہی کافی ہے؟

السؤال

س: جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا عمل کے درست ہونے کی ضرورت نہیں ہے، صرف نیت کا درست ہونا ہی کافی ہے؟

الجواب

ج:تو آپ کہیں: نہیں، بلکہ نیت کی درستگی یعنی عمل کا اللہ کے لیے خالص ہونے کے ساتھ ساتھ اُس عمل کا رسول اللہ ﷺ کی شریعت کے موافق ہونا بھی ضروری ہے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: فَمَنْ كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا. ”تو جسے بھی اپنے پروردگار سے ملنے کی آرزو ہو اسے چاہیے کہ نیک اعمال کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو بھی شریک نہ کرے“۔ (سورة الكهف:110) پس اللہ تعالی نے آیت میں عمل کی قبولیت کے لیے نیت کی درستگی کو شرط قرار دیا ہے، اور یہ کہ عمل صالح ہو، رسول اللہ ﷺ کی شریعت کے موافق ہو۔