Skip to content

جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کفر کی کتنی قسمیں ہیں؟

السؤال

س: جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کفر کی کتنی قسمیں ہیں؟

الجواب

ج:تو آپ کہیں: کفر کی دو قسمیں ہیں:

  1. کفرِ اکبر یعنی بڑا کفر: یہ آدمی کو ملت یعنی دین اسلام سے خارج کر دیتا ہے۔ كفر اكبر اصلِ دین کے مُناقض ومخالف ہے، جیسے وہ شخص جو اللہ تعالیٰ یا اس کے دین یا اس کے نبی کو برا بھلا کہے یا مذاق اڑائے یا دین وشریعت کی کسی بھی چیز کا استہزاء کرے یا اللہ کی خبر یا اس کے امر ونہی کا مذاق اڑائے، پس وہ اللہ اور اس کے رسول کی خبروں کو جھٹلائے یا کسی ایسی چیز کا انکار کرے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر فرض قرار دیا ہے یا اللہ اور رسول اللہ ﷺ کی حرام کردہ چیزوں میں سے کسی چیز کو مباح سمجھے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:قُلْ أَبِاللَّهِ وَآَيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِئُونَ، لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ. ”کہہ دیجیے کہ اللہ، اس کی آیتیں اور اس کا رسول ہی تمہارے ہنسی مذاق کے لیے رہ گئے ہیں، تم بہانے نہ بناؤ یقینا تم اپنے ایمان کے بعد بے ایمان ہوگئے“۔ (سورۃ التوبة:65-66)
  2. کفرِ اصغر یعنی چھوٹا کفر: کفر اصغر وہ کفر ہے جسے شرعی دلیل کفر کا نام دے پر وہ کفر کفرِ اکبر نہ ہو۔ اسے کفرانِ نعمت بھی کہا جاتا ہے۔ کسی مسلمان سے قتال کرنا، اپنے نسب سے براءت ظاہر کرنا، نوحہ خوانى كرنا وغیرہ جیسے زمانہ جاہلیت کی عادات، کفر اصغر ہے۔ رسول ﷺ نے فرمایا: سِبَابُ المُسْلِمِ فُسُوقٌ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ. ”مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے جنگ وقتال کرنا کفر ہے“۔ (صحیح بخاری)؛ اسی طرح ایک اور حدیث میں نبی ﷺ نے فرمایا: اثْنَتَانِ فِي النَّاسِ هُمَا بِهِمْ كُفْرٌ، ‏‏‏‏‏‏الطَّعْنُ فِي النَّسَبِ، ‏‏‏‏‏‏وَالنِّيَاحَةُ عَلَى الْمَيِّتِ. ”لوگوں میں پائی جانے والی دو چیزیں کفر ہیں، ایک نسب میں طعن کرنا، دوسرا میت پر نوحہ کرنا“۔ (صحیح مسلم) الغرض یہ گناہ انسان کو دین اسلام سے خارج تو نہیں کرتے لیکن یہ تمام گناہ کبیرہ ہیں۔ والعیاذ باللہ!