Skip to content

جب کسی عورت کی ماہواری کی عادت آٹھ یا سات دنوں کی رہی ہو اور پھر ایک یا دو بار اس سے زیادہ دنوں تک جاری رہ جائے، تو اس کا حکم کیا ہے؟

السؤال

سوال 1 :

جب کسی عورت کی ماہواری کی عادت آٹھ یا سات دنوں کی رہی ہو اور پھر ایک یا دو بار اس سے زیادہ دنوں تک جاری رہ جائے، تو اس کا حکم کیا ہے؟

س4: إذا كانت المرأة عادتها الشهرية ثمانية أيامٍ أو سبعة أيامٍ، ثم استمرت معها مرةً أو مرتين أكثر من ذلك، فما الحكم؟

الجواب

جواب 1 :

جب کسی عورت کی ماہواری کی عادت چھ یا سات دنوں کی ہو، پھر یہ مدت لمبی ہو کر آٹھ، نو، دس یا گیارہ دنوں کی ہو جائے، تو وہ پاک ہونے تک نماز نہ پڑھنے کے سلسلے کو جاری رکھے گی۔

کیوں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے حیض کی کوئی حد متعین نہیں فرمائی ہے۔

جب کہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے : "لوگ آپ سے حیض کے بارے میں سوال کرتے ہیں، آپ کہہ دیجیے کہ وہ گندگی ہے۔" [سورہ بقرہ : 222]

جب تک یہ خون باقی رہے گا، تب تک عورت اپنی حالت پر رہے گی، وہ پاک ہونے اور غسل کرنے کے بعد ہی نماز پڑھے گی، پھر جب اگلے مہینے اس سے کم وقت تک حیض آئے، تو وہ پاک ہونے کے بعد غسل کر لے گی، چاہے مدت پچھلی بار سے کم ہی کیوں نہ ہو۔

دھیان دینے لائق بات یہ ہے کہ جب تک حیض کا خون آتا رہے گا عورت نماز نہیں پڑھے گی،چاہے حیض اس کی پچھلی عادت کے موافق ہو یا اس سے زیادہ ہو یا اس سے کم ہو،جب پاک ہوگی، تبھی نماز پڑھے گی۔

ﺟ4: إذا كانت عادة هذه المرأة ستة أيامٍ أو سبعةً، ثم طالت هذه المدة، وصارت ثمانيةً أو تسعةً أو عشرةً أو أحد عشر يومًا فإنها تبقى لا تصلّي حتى تطهر،

وذلك لأن النبي ﷺ لم يحد حدًّا معيّنًا في الحيض، وقد قال الله تعالى:

﴿وَيَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلۡمَحِيضِۖ قُلۡ هُوَ أَذٗى...﴾

[البقرة:222]،

فمتى كان هذا الدم باقيًا فإن المرأة على حالها حتى تطهر، وتغتسل، ثم تصلّي، فإذا جاءها في الشهر الثاني ناقصًا عن ذلك فإنها تغتسل إذا طهرت وإن لم يكن على المدة السابقة.

والمهمّ أن المرأة متى كان الحيض معها موجودًا فإنها لا تصلّي، سواءٌ كان الحيض موافقًا للعادة السابقة، أو زائدًا عنها، أو ناقصًا، وإذا طهرت تصلّي.