Skip to content

حديث «من حسن إسلام المرء ...» پوری کریں اور اس کے کچھ فوائد بتائیں۔

الباب / الفصل
قسم الحديث

السؤال

س13: أكمل حديث «من حسن إسلام المرء ...»، واذكر بعض فوائده.

س13: حديث «من حسن إسلام المرء ...» پوری کریں اور اس کے کچھ فوائد بتائیں۔

الجواب

ج:عن أبي هريرة رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:

«من حسن إسلام المرء: تركُه ما لا يعنيه»

رواه الترمذي وغيره.

من فوائد الحديث:

  1. ترك ما لا يعني الإنسان من أمور دين غيره ودنياه.
  2. أن ترك ما لا يعني من كمال إسلامه.

ج- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

”آدمی کے حسن اسلام میں یہ شامل ہے کہ وہ اس چیز کو چھوڑ دے جس سے اسے کوئی سروکار نہیں۔“

یہ حدیث ترمذی وغیرہ نے روایت کی ہے۔

فوائد:

  1. دوسروں کے دینی اور دنیاوی معاملات سے دور رہنا جن سے انسان کو کوئی وابستگی نہ ہو۔
  2. ایسا کرنا انسان کے کمال اسلام میں شامل ہے۔