الفضل بن العباس
الإسم
فضل بن عباس
اسم الشهرة
فضل بن عباس -رضی اللہ عنہما-
نبذة مختصرة
فضل بن عباس بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف قرشی ہاشمی۔ کنیت ابو محمد اور ابو عبد اللہ ہے۔ ایک جلیل القدر صحابی ہيں۔ اللہ کے رسول ﷺ کے چچیرے بھائی ہیں، عباس کی اولاد میں سب سے بڑے تھے، عباس انہی کے نام کی کنیت رکھتے تھے، اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ سن 8ھ میں فتح مکہ میں شامل رہے۔ آپ کے ساتھ جنگ حنین میں بھی شامل رہے، اس موقع پر آپ کے ساتھ اس وقت ڈٹے رہنے والے اہل بیت اور صحابہ میں بھی شامل رہے جب لوگ شکست کھا کر بھاگ کھڑے ہوئے تھے، اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ حجۃ الوداع کے موقعے پر بھی شریک رہے، مزدلفہ سے منی تک آپ نے ان کو اپنے پیچھے بٹھا رکھا تھا، یہی وجہ ہے کہ ان کو اللہ کے رسول ﷺ کا ردیف کہا جاتا ہے، اللہ کے رسول ﷺ کی وفات کے وقت موجود رہے اور آپ کو غسل دلانے میں بھی شامل رہے، وہ علی بن ابو طالب کو پانی انڈیل کر دیتے تھے، ان کی تاریخ وفات کے بارے میں رایوں کے درمیان اختلاف ہے، اس تعلق سے سب سے صحیح روایت یہ ہے کہ وہ جہاد کے لیے شام کی جانب نکلے اور طاعون عمواس کے شکار ہوکر عمر بن خطاب -رضی اللہ عنہ- کے دور خلافت میں اردن کے علاقے میں سن 18ھ میں وفات پائی۔