أم كلثوم بنت نبينا محمد بن عبد الله القرشية الهاشمية
الإسم
ام کلثوم بنت نبی محمد بن عبد اللہ قرشیہ ہاشمیہ
اسم الشهرة
ام کلثوم -رضی اللہ عنہا-
نبذة مختصرة
ام کلثوم بنت نبی محمد مصطفی ﷺ بن عبد اللہ بن عبد المطلب قرشیہ ہاشمیہ۔ ان کی ماں خدیجہ بنت خویلد تھیں، ان سے عتیبہ بن ابولہب نے بعثت سے پہلے شادی کی تھی، جب اللہ کے رسول ﷺ کی بعثت ہوئی اور اللہ نے {تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ} اتاری تو عتیبہ سے اس کے باپ ابو لہب نے کہا: اگر تم نے محمد کی بیٹی کو طلاق نہیں دی تو ہمارا آمنا سامنا حرام ہے، چنانچہ عتیبہ نے ان کو الگ کر دیا، حالاں کہ ابھی تک ان کى رخصتى نہیں ہوئى تھى۔ اس کے بعد وہ اپنے ابا حضور نبى صلى اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکے ہی میں رہیں، وہ اپنی والدہ کے ساتھ مسلمان ہو چکی تھیں اور اپنی بہنوں کے ساتھ اللہ کے رسول ﷺ کے ہاتھ پر اس وقت بیعت کر چکی تھیں جب دیگر عورتوں نے بیعت کی تھی، بعد میں ہجرت کرکے مدینہ چلی گئیں اور وہیں رہیں، جب اللہ کے رسول ﷺ کی بیٹی رقیہ کا انتقال ہو گیا، تو آپ نے ان کا نکاح عثمان بن عفان -رضی اللہ عنہ- سے کر دیا، یہ ربیع الاول سن 3ھ کی بات ہے، اسی سال جمادی الآخرۃ میں رخصتی بھی ہو گئی، انہی کی زوجیت میں تھیں کہ سن 9ھ میں انتقال ہو گیا، ان کو کوئی اولاد نہ ہوئی۔