Skip to content

مسلمان عورت کا حجاب کیسا ہونا چاہیے؟

الباب / الفصل
قسم المنوعات

السؤال

س١٤: ما صفات حجاب المرأة المسلمة؟

س14: مسلمان عورت کا حجاب کیسا ہونا چاہیے؟

الجواب

ج:- أن يكون ساترًا لجميع البدن.

– أن لا يكون به زينة.

– أن لا يكون شفافًا.

– أن يكون واسعًا غير ضيق.

– أن لا يكون مبخرًا مطيبًا.

– أن لا يشبه لباس الرجل.

– أن لا يشبه لباس الكافرات والفاسقات.

  • قال تعالى:

﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ قُل لِّأَزۡوَٰجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَآءِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ يُدۡنِينَ عَلَيۡهِنَّ مِن جَلَٰبِيبِهِنَّۚ ذَٰلِكَ أَدۡنَىٰٓ أَن يُعۡرَفۡنَ فَلَا يُؤۡذَيۡنَۗ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورٗا رَّحِيمٗا﴾

[الأحزاب: ٥٩].

معنى الآية:

يا أيها النبي قل لأزواجك وبناتك ونساء المؤمنين يرخين على رؤوسهن ووجوههن مِن أرديتهن وملاحفهن؛ لستر وجوههن وصدورهن ورؤوسهن؛ ذلك أقرب أن يميَّزن بالسَّتر والصيانة، فلا يُتعرَّض لهن بمكروه أو أذى. وكان الله غفورًا رحيمًا حيث غفر لكم ما سلف، ورحمكم بما أوضح لكم من الحلال والحرام.

ج- پورے جسم کو چھپانے والا ہو۔

– اس میں زیب وزینت نہ ہو۔

– وہ باریک نہ ہو۔

– کشادہ ہو، تنگ نہ ہو۔

  • وہ دھونی دیا ہوا یا خوشبو دار نہ ہو۔

– مرد کے لباس کی طرح نہ ہو۔

– لباس میں کافر وفاسق عورتوں کی مشابہت نہ ہو۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

"اے نبی! اپنی بیویوں سے اور اپنی صاحب زادیوں سے اور مسلمانوں کی عورتیں سے کہہ دو کہ وه اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں، اس سے بہت جلد ان کی شناخت ہو جایا کرے گی۔ پھر ستائی نہیں جائیں گی۔ اور اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ مہربان ہے۔"

[الأحزاب: ۲۱]

آیت کریمہ کی تشریح :

اے نبی! اپنی بیویوں سے، اپنی صاحب زادیوں سے اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دیں کہ وہ اپنے سروں اور چہروں پر اپنی چادریں اور اوڑھنیاں ڈال لیا کریں؛ تاکہ اپنے چہروں، سینوں اور سروں کو چھپا لیں۔ یہ اس بات کے زیادہ قریب ہے کہ وہ پردے اور پاک دامنی کے ساتھ پہچانی جائیں، پھر انہیں کسی ناگوار چیز یا اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اللہ تعالیٰ بخشنے والا، مہربان ہے، کیونکہ اس نے تمہاری گزشتہ خطاؤں کو معاف فرما دیا اور حلال وحرام کی وضاحت کرکے تم پر رحم فرمایا۔