Skip to content

ناجائز خرید وفروخت اور حرام معاملات کی چند قسمیں ذکر کریں۔

الباب / الفصل
قسم المنوعات

السؤال

س5: ما بعض أنواع المعاملات والبيوع المحرمة؟

س5: ناجائز خرید وفروخت اور حرام معاملات کی چند قسمیں ذکر کریں۔

الجواب

ج:١. الغش، ومنه: إخفاء عيب السلعة.

  • فعن أبي هريرة رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أنَّ رسول الله ﷺ مرَّ على صبرة- أي: كومة- طعام، فأدخل يده فيها، فنالت أصابعه بللًا. فقال: «ما هذا يا صاحب الطَّعام؟» قال: أصابته السَّماء يا رسول الله. قال:

«أفلا جعلته فوق الطَّعام كي يراه النَّاس؟ من غشَّ فليس منِّي»

رواه مسلم.

  1. الربا: ومنه أن آخذ ألفًا من إنسان دينًا على أن أردها إليه ألفين.
  • والزيادة هي الربا المحرم.

قال تَعَالَى:

﴿وَأَحَلَّ ٱللَّهُ ٱلۡبَيۡعَ وَحَرَّمَ ٱلرِّبَوٰاْۚ﴾

[البقرة: ٢٧٥].

  1. الغرر والجهالة: كأن أبيعك الحليب في ضرع الشاة، أو السمكة في الماء ولم أصطدها بعد.
  • ففي الحديث:

«نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع الغرر»

ج- دھوکہ دینا، جس میں سامان کی کسی خرابی کو چھپانا بھی شامل ہے۔

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک غلہ کے ڈھیر کے پاس آۓ، آپ نے اس میں ہاتھ ڈالا تو آپ کی انگلیاں تر ہو گئیں، آپ نے دریافت کیا: "یہ کیا ہے؟" غلہ والے نے جواب دیا: اللہ کے رسول، بارش میں بھیگ گیا تھا،آپ نے فرمایا:

"تو پھر اسے اوپر کیوں نہیں رکھا کہ لوگ دیکھ سکتے؟ جو دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں"۔

امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔

  1. سود: جیسے کہ میں کسی سے بطور ادھار ہزار روپیے لوں اس شرط پر کہ اسے دو ہزار لوٹاؤں۔

یہ زائد رقم ہی سود ہے جو کہ حرام ہے۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

"اللہ تعالیٰ نے تجارت کو حلال کیا اور سود کو حرام۔"

[البقرۃ: ۲۸۵ ]

  1. کسی چیز کا مجہول ہونا اور اس میں دھوکے کا امکان ہونا۔ جیسے میں آپ کو بکری کے تھن میں موجود دودھ بیچوں یا پانی کے اندر موجود مچھلیاں بیچوں۔
  • چنانچہ حدیث میں آیا ہے:

"اللہ کے نبی ﷺ نے دھوکے پر مبنی بیع سے منع فرمایا۔"