Skip to content

مخلوق کے ساتھ لطف ومہربانی کے مظاہر کیا ہیں؟

الباب / الفصل
قسم الأخلاق

السؤال

س١٤: ما صور خُلق الرحمة؟

س14: مخلوق کے ساتھ لطف ومہربانی کے مظاہر کیا ہیں؟

الجواب

ج:- رحمة كبار السن وتوقيرهم.

  • رحمة صغار السن والأطفال.

في الحديث:

«لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يُوَقِّرْ كَبِيرَنَا، وَيَرْحَمْ صَغِيرَنَا»

رواه أحمد.

  • رحمة الفقير والمسكين والمحتاج.
  • رحمة الحيوان بأن تطعمه ولا تؤذيه.

من ذلك قول النبي عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ:

«تَرَى المُؤْمِنينَ في تَراحُمِهِم وتَوادِّهِم وتَعاطُفِهِم كمَثَلِ الجَسَدِ، إذا اشتَكَى عُضْوٌ تَداعَى لهُ سائِرُ جَسَدِهِ بالسَّهَرِ والحُمَّى»

متفق عليه.

  • وقال رسولُ اللهِ ﷺ:

«الرَّاحِمونَ يَرحَمُهُمُ الرَّحمنُ، ارْحَمُوا أهْلَ الأَرضِ، يَرحَمُكُمْ مَن في السَّماءِ»

رواه أبو داود والترمذي.

ج- بڑوں کا احترام کرنا اور ان پہ مہربان ہونا۔

  • چھوٹوں پر شفقت کرنا۔

ایک حدیث میں آیا ہے:

"وہ شخص ہم میں سے نہیں جو ہمارے بڑے کی عزت نہیں کرتا اور ہمارے چھوٹے پر شفقت نہیں کرتا۔"

یہ حدیث امام احمد نے روایت کی ہے۔

  • فقیر، مسکین اور ضرورتمند کی غم گساری کرنا۔
  • جانوروں پہ رحم کرنا، کہ انہیں کھلائے اور تکلیف نہ دے۔

اس سلسلہ میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:

(مومنوں کی آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت و مودّت اور باہمی ہمدردی کی مثال جسم کی طرح ہے کہ جب اس کا کوئی عضو تکلیف میں ہوتا ہے تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے بایں طور کہ نیند اڑ جاتی ہے اور پورا جسم بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے)۔

صحیح بخاری وصحیح مسلم۔

رسول اللہ ﷺ نے مزید فرمایا:

(رحم کرنے والوں پر رحمن رحم فرماتا ہے، تم زمین والوں پر رحم کرو، تو آسمان والا تم پر رحم کرے گا)۔

امام ابوداود اور امام ترمذی نے اسے روایت کیا ہے۔