Skip to content
نساء /

آیت ١٦٣

٤ : ١٦٣

آیت ١٦٣ of نساء (٤ : ١٦٣). This page carries the verse in the Uthmani script with a translation of its meaning, at a stable URL that can be cited on its own.

نساء آیات ١٧٦
سورت · نساء
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
٤ : ١٦٣

۞ إِنَّآ أَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡكَ كَمَآ أَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ نُوحٖ وَٱلنَّبِيِّـۧنَ مِنۢ بَعۡدِهِۦۚ وَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰٓ إِبۡرَٰهِيمَ وَإِسۡمَٰعِيلَ وَإِسۡحَٰقَ وَيَعۡقُوبَ وَٱلۡأَسۡبَاطِ وَعِيسَىٰ وَأَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهَٰرُونَ وَسُلَيۡمَٰنَۚ وَءَاتَيۡنَا دَاوُۥدَ زَبُورٗا

یقیناً ہم نے آپ کی طرف اسی طرح وحی کی ہے جیسے کہ نوح (علیہ السلام) اور ان کے بعد والے نبیوں کی طرف کی، اور ہم نے وحی کی ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اوﻻد پر اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف ۔ اور ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو زبور عطا فرمائی۔

Explanation & meanings · ١
  1. حضرت ابن عباس (رضي الله عنه) سے مروی ہے کہ بعض لوگوں نے کہا کہ حضرت موسی (عليه السلام) کے بعد کسی انسان پر اللہ تعالیٰ نے کچھ نازل نہیں کیا اور یوں نبی (صلى الله عليه وسلم) کی وحی ورسالت سے بھی انکار کیا، جس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (ابن کثیر) جس میں مذکورہ قول کا رد کرتے ہوئے رسالت محمدیہ (صلى الله عليه وسلم) کا اثبات کیا گیا ہے۔