Skip to content

أبو بكر الصديق عبد الله بن أبي قحافة عثمان بن عامر القرشي التيمي

الإسم

ابو بکر صدیق عبد اللہ بن ابو قحافہ عثمان بن عامر قرشی تیمی

اسم الشهرة

ابو بکر صدیق -رضی اللہ عنہ-

نبذة مختصرة

ابوبکر صدیق عبد اللہ بن ابو قحافہ عثمان بن عامر قرشی تیمی، اللہ کے رسول ﷺ کے خلیفہ، اسلام قبول کرنے والے پہلے مرد، ان دس لوگوں میں سے ایک جن کو اللہ کے نبی ﷺ نے جنت کی خوش خبری دی تھی اور اللہ کے نبی ﷺ کے غار کے ساتھی، ان کے اس واقعہ کے پس منظر میں قرآن کی آیت بھی اللہ نے اتاری ہے جو قیامت تک پڑھی جائے گی، اللہ کے نبی ﷺ نے ان کی بیٹی سے شادی کی تھی، تمام جنگوں میں اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ شریک رہے، آپ نبی کریم ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے افضل انسان ہیں، آپ کے مرض الموت میں لوگوں کو امام بن کر نماز پڑھائی، اللہ کے نبی ﷺ نے ان کے بارے میں فرمایا تھا: "اپنی صحبت اور مال کے ذریعے مجھ پر سب سے زیادہ احسان کرنے والے لوگوں میں سے ایک ابو بکر ہیں، اگر میں اپنے رب کے علاوہ کسی کو 'خلیل' بناتا، تو ابوبکر کو بناتا، لیکن یہاں اسلامی اخوت و مودت کارفرما ہے"۔ (صحیح بخاری) سن 13 ھـ میں وفات پائی۔

المراجع

مزید (1)
الطبقات الكبرى (3/126)، الاستيعاب (4/1614)، وفيات الأعيان (3/64)، الأعلام للزركلي (4/102).