Skip to content

وضو کے فرائض کیا اور کتنے ہیں؟

الباب / الفصل
قسم الفقه

السؤال

س5: ما هي فرائض الوضوء، وعددها؟

س5: وضو کے فرائض کیا اور کتنے ہیں؟

الجواب

ج:هي التي لا يصح وضوء المسلم إذا ترك واحدة منها.

  1. غسل الوجه، ومنه المضمضة والاستنشاق.
  2. غسل اليدين إلى المرفقين.
  3. مسح الرأس ومنه الأذنين.
  4. غسل الرجلين إلى الكعبين.
  5. الترتيب بين الأعضاء، بأن يغسل الوجه، ثم اليدين، ثم مسح الرأس، ثم غسل الرجلين.

قال تعالى:

﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا قُمۡتُمۡ إِلَى ٱلصَّلَوٰةِ فَٱغۡسِلُواْ وُجُوهَكُمۡ وَأَيۡدِيَكُمۡ إِلَى ٱلۡمَرَافِقِ وَٱمۡسَحُواْ بِرُءُوسِكُمۡ وَأَرۡجُلَكُمۡ إِلَى ٱلۡكَعۡبَيۡنِۚ﴾

[المائدة: ٦].

  1. الموالاة: وهي الوضوء في وقت متواصل، دون فاصل من الوقت حتى تجف الأعضاء من الماء.

كأن يتوضأ نصف وضوء، ويكمل في وقت آخر، فلا يصح وضُوؤُه.

لحديث:

«أن النبي صلى الله عليه وسلم رأى رجلًا يصلي وفي ظهر قدمه لمعة قدر الدرهم، لم يصبها الماء، فأمره النبي صلى الله عليه وسلم أن يعيد الوضوء والصلاة»

رواه أبو داود.

وضو کے فرائض وہ ہیں جن میں سے کوئی ایک فریضہ بھی اگر چھوڑ دیا جاۓ تو وضو صحیح نہیں ہوتا۔

  1. چہرے کا دھونا‘ کلی اور ناک مین پانی ڈالنا بھی اسی میں شامل ہیں۔
  2. دونوں ہاتھوں کو کہنیوں کے ساتھ دھونا۔
  3. سر کا مسح کرنا، اور کان اسی میں شامل ہیں۔
  4. دونوں پاؤں کو ٹخنوں کے ساتھ دھونا۔
  5. اعضاے وضو کے درمیان ترتیب یہ ہے کہ پہلے چہرا دھوۓ، پھر دونوں ہاتھ، پھر سر کا مسح کرے، پھر دونوں پیروں کو دھوۓ۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

"اے ایمان والو! جب تم نماز کے لئے اٹھو تو اپنے منہ کو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھو لو، اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں کو ٹخنوں سمیت دھو لو۔"

(سورۂ مائدہ : 104)۔

  1. تسلسل: یعنی دو اعضا کے دھونے کے بیچ اتنی تاخیر نہ ہو کہ پہلا سوکھ جاۓ۔

اگر آدھا وضو کرکے رک جاۓ اور پھر دوسرے وقت میں مکمل کرے، تو یہ وضو صحیح نہیں ہوگا۔

اس کی دلیل یہ حدیث ہے:

نبیﷺ نے ایک شخص کو نماز پڑھتے دیکھا۔ اس کے پاؤں کے اوپری حصے میں ایک درہم کے برابر حصہ خشک رہ گیا تھا اور وہاں پانی نہیں پہنچا تھا۔ چنانچہ نبی ﷺ نے اسے وضو اور نماز دونوں دوہرانے کا حکم دیا"۔

(سنن ابی داود)