Skip to content

وضو کی سنتیں کیا اور کتنی ہیں؟

الباب / الفصل
قسم الفقه

السؤال

س6: ما هي سنن الوضوء، وعددها؟

س5: وضو کی سنتیں کیا اور کتنی ہیں؟

الجواب

ج:سنن الوضوء: وهي التي لو فعلها المتوضئ؛ له مزيد من الأجر والثواب، ولو تركها؛ فلا إثم عليه، ووضوؤه صحيح.

  1. التسمية: بسم الله.

لحديث:

«لا وضوء لمن لم يذكر اسم الله عليه»

رواه أبو داود.

  1. السواك.

«لولا أن أشق على أمتي لأمرتهم بالسواك مع كل وضوء»

رواه أحمد.

  1. غسل الكفين.
  2. تخليل الأصابع.

«أسبغ الوضوء، وخلل بين الأصابع، وبالغ في الاستنشاق، إلا أن تكون صائمًا»

رواه أهل السنن.

  1. الغسلة الثانية والثالثة للأعضاء.
  2. البدء باليمين.

لحديث: أم المؤمنين عائشة رضي الله عنها قالت:

«كان النبي صلى الله عليه وسلم يعجبه التيمن في تنعله، وترجله، وطهوره وفي شأنه كله»

متفق عليه.

  1. الذكر بعد الوضوء:

«أشهد أن لا إله إلا الله، وحده لا شريك له، وأشهد أن محمدًا عبده ورسوله».

رواه مسلم.

  1. الصلاة ركعتين بعده.

«من توضأ نحو وضوئي هذا ثم صلى ركعتين لا يحِّدث فيهما نفسه، غفر له ما تقدم من ذنبه»

رواه البخاري ومسلم.

ج:وضو کی سنتیں: اس سے مقصود وہ کام ہیں کہ اگر وضو کرنے والا ان پر عمل کرے تو مزید اجر وثواب کا مستحق ہوگا اور اگر ترک کردے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہوگا اور اس کا وضو صحیح ہو جائے گا۔

  1. (شروع میں) بسم اللہ کہنا۔

اس کی دلیل یہ حدیث ہے:

"اس شخص کا وضو نہیں، جس نے وضو کے شروع میں ”بسم الله“ نہیں کہا"۔

(سنن ابی داود)

  1. مسواک کرنا۔

"اگر مجھے اپنی امت کے مشقت میں پڑنے کا اندیشہ نہ ہوتا، تو میں انہیں ہر وضو کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔"

یہ حدیث امام احمد نے روایت کی ہے۔

  1. ہتھیلیوں کو دھونا۔
  2. انگلیوں کا خلال کرنا۔

وضو مکمل کیا کرو، انگلیوں میں خلال کرو اور ناک میں پانی اچھی طرح پہنچاؤ، الا یہ کہ تم روزے دار ہو۔

اسے اہلِ سنن نے روایت کیا ہے۔

  1. دوسری اور تیسری بار اعضاۓ وضو کو دھونا۔
  2. دائیں طرف سے شروع کرنا۔

اس کی دلیل ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے، وہ فرماتی ہیں:

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم جوتا پہننا، کنگھی کرنا، طہارت حاصل کرنا اور اپنے سبھی کاموں کو دائيں سے کرنا پسند کرتے تھے۔

صحیح بخاری وصحیح مسلم۔

  1. وضو کے بعد یہ دعا کہنا:

«أشْهَدُ أنْ لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، وأشهدُ أنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ». (میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ہے، وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اوراس کے رسول ہیں۔)

امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔

  1. وضو کے بعد دو رکعت نماز پڑھنا۔

جس نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا اور پھر دو رکعت نماز پڑھی، جس میں اس نے اپنے جی میں کوئی بات نہ کی، اس کے گزشتہ سب گناہ معاف کر دییے جاتے ہیں۔

اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔