Skip to content
سورتوں کی فہرست /

الهُمَزة

الهُمَزة is chapter ١٠٤ of the Quran and has ٩ verses. This page presents it in full in the Uthmani script, with a verse-by-verse translation of its meaning.

9 آیات سورت نمبر ١٠٤
آیت پر جائیں
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَيۡلٞ لِّكُلِّ هُمَزَةٖ لُّمَزَةٍ

بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے واﻻ غیبت کرنے واﻻ ہو.

Explanation & meanings · ١
  1. هُمَزَةٌ اور لُمَزَةٌ بعض کے نزدیک ہم معنی ہیں۔ بعض اس میں کچھ فرق کرتے ہیں۔ هُمَزَةٌ وہ شخص ہے جو رودر رو برائی کرے اور لُمَزَةٌ، وہ جو پیٹھ پیچھے غیبت کرے۔ بعض اس کے برعکس معنی کرتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں هَمْزٌ، آنکھوں اور ہاتھوں کے اشارے سے برائی کرنا ہے اور لَمْزٌ زبان سے۔

ٱلَّذِي جَمَعَ مَالٗا وَعَدَّدَهُۥ

جو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے.

Explanation & meanings · ١
  1. اس سے مراد یہی ہے کہ جمع کرنا اور گن گن کر رکھنا یعنی سینت سینت کر رکھنا اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرنا۔ ورنہ مطلق مال جمع کرکے رکھنا مذموم نہیں ہے۔ یہ مذموم اسی وقت ہے جب زکوٰۃ وصدقات اور انفاق فی سبیل اللہ کا اہتمام نہ ہو۔

يَحۡسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخۡلَدَهُۥ

وه سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا.

Explanation & meanings · ١
  1. أَخْلَدَهُ کا زیادہ صحیح ترجمہ یہ ہے کہ (اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا) یعنی یہ مال،جسےوہ جمع کرکے رکھتا ہے، اس کی عمر میں اضافہ کر دے گا اور اسے مرنے نہیں دے گا۔

كَلَّاۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِي ٱلۡحُطَمَةِ

ہرگز نہیں یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا.

Explanation & meanings · ٢
  1. یعنی معاملہ ایسا نہیں ہےجیسا اس کا زعم اور گمان ہے۔
  2. ایسا بخیل شخص حطمہ میں پھینک دیا جائے گا۔ یہ بھی جہنم کا ایک نام ہے، توڑ پھوڑ دینے والی۔

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحُطَمَةُ

اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہوگی؟

Explanation & meanings · ١
  1. یہ استفہام اس کی ہولناکی کے بیان کے لئے ہے، یعنی وہ اتنی ہولناک آگ ہوگی کہ تمہاری عقلیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اور تمہارا فہم وشعور اس کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتا۔