Skip to content

العباس بن عبد المطلب بن هاشم

الإسم

عباس بن عبد المطلب بن ہاشم

اسم الشهرة

ابو الفضْل عباس بن عبد المطلب -رضی اللہ عنہ-

نبذة مختصرة

ابو الفضل عباس بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف قرشی ہاشمی ایک جلیل القدر صحابی ہیں، اللہ کے رسول ﷺ کے چچا ہیں، اللہ کے رسول ﷺ سے دو سال پہلے پیدا ہوئے، دور جاہلیت میں حاجیوں کو پانی پلانے اور خانۂ کعبے کی دیکھ بھال کرنے کی ذمے داری ان کی ہی تھی، انصار کے ساتھ ہونے والی عقبہ کی بیعت میں موجود تھے، حالاں کہ اس وقت تک مسلمان نہیں ہوئے تھے، نہ چاہتے ہوئے بدر کی جنگ میں مشرکوں کے ساتھ شریک ہوئے، جنگ میں گرفتار ہوئے اور اپنا اور اپنے بھتیجے عقیل بن ابو طالب کا فدیہ دیا، پھر مکہ واپس ہو گئے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے بعد وہ مسلمان ہوگئے تھے اور یہ بات لوگوں سے چھپا رکھی تھی، اللہ کے نبی ﷺ کو مکہ سے اطلاعات بھی لکھ کر بھیجتے رہتے تھے، فتح مکہ سے کچھ پہلے ہجرت کیا اور فتح مکہ میں شریک رہے، حنین کے دن مضبوطی سے ڈٹے رہے، اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا ہے: "جس نے عباس کو تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی۔ کیوں کہ انسان کا چچا اس کے باپ کے ہم رتبہ ہوتا ہے۔" سن 32ھ میں فوت ہوئے۔

المراجع

مزید (1)
الطبقات الكبرى (4/ 3) الكنى والأسماء للإمام مسلم (2/ 673) تاريخ دمشق لابن عساكر (26/ 273) الأعلام للزركلي (3/262) الإصابة في تمييز الصحابة (3/511).