الرميصاء أو الغميصاء بنت ملحان الأنصارية
الإسم
رمیصاء یا غمیصاء بنت ملحان انصاریہ
اسم الشهرة
ام سلیم -رضی اللہ عنہا-
نبذة مختصرة
ام سلیم بن ملحان بن خالد بن زید انصاریہ، انس کی والدہ اور ام حرام کی بہن، ایک جلیل القدر صحابیہ ہیں، انھوں نے حديث بھی روایت کی ہے، ان کا لقب غمیصاء اور ایک قول کے مطابق رمیصاء ہے، نام سہلہ ہے، کچھ لوگوں نے رملہ، کچھ لوگوں نے رمیثہ، کچھ لوگوں نے انیقہ اور کچھ لوگوں نے ملیکہ بھی کہا ہے۔ ایک حدیث میں انس -رضی اللہ عنہ- سے مروی ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا ہے : "میں جنت میں داخل ہوا تو کسی کے قدموں کی آہٹ سنائی دی، میں نے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ تو فرشتوں نے بتایا کہ یہ انس بن مالک کی ماں غمیصاء بنت ملحان ہیں۔" اللہ کے نبی ﷺ مدینے کے کسی بھی گھر میں شوہروں کی عدم موجودگی میں داخل نہيں ہوتے تھے، سوائے ام سلیم کے گھر کے، اس کی وجہ پوچھی گئی تو فرمایا : "مجھے ان پر رحم آتا ہے، ان کے بھائی کو میرے ساتھ رہتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔" دور جاہلیت میں مالک بن نضر کے نکاح میں تھیں، اسی کے نکاح میں رہتے ہوئے انس پیدا ہوئے تھے، اسلام آیا، تو اپنی قوم کے ساتھ مسلمان ہو گئیں، اپنے شوہر سے اسلام قبول کرنے کو کہا تو وہ ناراض ہو گیا اور شام کی جانب نکل گیا، اسی بیچ وہ مر بھی گیا۔ ام سلیم کا انتقال سن 30ھ کے آس پاس ہوا۔