خالد بن زيد بن كليب بن ثعلبة
الإسم
خالد بن زید بن کلیب بن ثعلبہ
اسم الشهرة
ابو أیوب انصاری -رضی اللہ عنہ-
نبذة مختصرة
خالد بن زید بن کلیب بن ثعلبہ، ابو ایوب انصاری، بنو نجار سے تھے، ایک جلیل القدر صحابی ہیں۔ عقبہ، بدر، احد، خندق اور ساری جنگوں میں شریک رہے، بڑے بہادر، صبر و شکیب کے مالک، پرہیزگار اور اللہ کی راہ میں جہاد سے لگاؤ رکھنے والے انسان تھے، بنو امیہ کے زمانے تک باحیات رہے، مدینے میں رہتے تھے، بعد میں شام چلے گئے،جب امیر معاویہ کے دور میں ان کے بیٹے یزید نے قسطنطنیہ پر حملے کا ارادہ کیا تو ابو ایوب ایک غازی کی حیثیت سے ان کے ساتھ ہو گئے، جنگی کارروائیوں میں شریک بھی رہے، اسی بیچ بیمار ہوگئے تو وصیت کی کہ ان کی لاش کو ساتھ لے کر دشمن کی سرزمین پر حملہ کیا جائے، وفات کے بعد ان کو قسطنطنیہ کے قلعے کے نیچے دفن کیا گيا۔ یہ سنہ 52ھ کی بات ہے۔